اسپاٹ فکسنگ کیس: کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ آج متوقع

اسپاٹ فکسنگ کیس: کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ آج متوقع
پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ دوحا میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کا آج آخری روز ہے۔ جس کے بعد کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت چھ جنوری کو دوحہ میں شروع ہوئی۔ مائیکل بیلوف کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل نے چھ دن تک کیس کی سماعت کی۔ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں نیوز آف دی ورلڈ کی خبر پر آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کو عارضی معطل کر دیا تھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz