حج کرپشن کیس: ڈی جی ایف آئی اے کی تحقیقات سے علیحدگی کی درخواست

حج کرپشن کیس: ڈی جی ایف آئی اے کی تحقیقات سے علیحدگی کی درخواست
ڈی جی ایف آئی اے نے حج کرپشن سکیندل کی تحقیقات سے علیحدہ ہونے کی درخواست کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں حج کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے تفتیش کی جا رہی ہے ، ہم اس تنگ آ چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رحمان ملک کے مطابق ای سی ایل سے نام نکلوانا ان کا ثوابدیدی اختیار ہے ، جبکہ ای سی ایل قوانین کے مطابق یہ اختیار سیکریٹری داخلہ کے پاس ہو تا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے بیان دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ حکومت کو لکھ دیا ہے کہ مجھے اس تفتیش سے علیحدہ کر دیا جائے۔ جبکہ عدالت نے بھی وسیم احمد کو حج کرپشن سکینڈل سے الگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب اعظم سواتی نے بھی عدالت اعظمیٰ میں اضافی بیان اور مزید ثبوت جمع کروا دیئے۔ جبکہ اعظم سواتی نے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz