ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے

ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے
ہیملٹن ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی نقصانات کے باوجود سات وکٹوں پر دو سو ساٹھ رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی سات وکٹیں ایک سو ستتر رنز پر گِر گئی تھیں لیکن نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین کین ولیمسن اور ٹم سدی نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست تراسی رنز بنا کر کسی حد کو ٹیم کو مشکلات کو کم کیا۔ جب پہلے دن کھیل کا وقت ختم ہوا تو ٹم سدی چھپن اور کین ولیمسن چوالیس رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ ابتدا میں ہی گِر گئی تھی جب نیوزی لینڈ کے اوپنر میکنٹاش صرف پانچ رنز بنا کر تنویر احمد کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے سپنر عبدالرحمٰن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ بالر تنویر احمد نے دو وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ کی طرف سے آر اے ینگ پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کو اس میچ اپنے تجربہ کار سپنر سعید اجمل کی خدمات دستیاب نہیں ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz