سڈنی ٹیسٹ:دوسرے روز انگلینڈ کے 3 وکٹ پر 167 رنز

سڈنی ٹیسٹ:دوسرے روز انگلینڈ کے 3 وکٹ پر 167 رنز
ایشیز سیریز کے سڈنی ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 280 رنز بنا سکی۔ دوسرے روز انگلینڈ نے تین وکٹ پر ایک سو سٹرسٹھ رنز بنا لیے۔ سڈنی میں ایشیزسیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے چار وکٹ اور 134 رنز سے دوسرے دن کا کھیل شروع کیا تھا۔ مچل جونسن نے تریپن اور بن ہلفنہاوس (Ben Hilfenhaus) نے چونتیس رنز بنائے۔ جیمز اینڈرسن نے چار اور ٹم بریسنن نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں انگلش اوپنرز نے اٹھانوے رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ کپتان اینڈریو سٹراوس ساٹھ اورکیون پیٹرسن چونتس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ایلسٹر کک اکسٹھ رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید ایک سو تیرہ رنز درکار اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو دو، ایک سے برتری بھی حاصل ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz