گورنر سلمان تاثیر کے قاتلوں کیخلاف پرامن جہاد کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

گورنر سلمان تاثیر کے قاتلوں کیخلاف پرامن جہاد کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گورنر سلمان تاثیر کے قاتلوں کیخلاف پرامن جہاد کریں گے۔ لندن میں ایک تعزیتی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے عقائد کا دفاع کرتے ہوئے موت کو قبول کیا۔ بینظیر بھٹو انتہا پسندی اور مذہب پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف پرامن جہاد کر رہی تھیں۔ انہی خطوط پر چلتے ہوئے گورنر سلمان تاثیر نے بھی اپنے مذہب کا دفاع کرنے پر زور دیا اور خاموش رہنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کو تشدد، خود کش حملوں اور قتل عام کا جواز بنانے والوں کیخلاف لڑائی ہی اصل جہاد ہونا چاہیئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz