ملک کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، نواز شریف

ملک کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، ہم نے خواب میں بھی ایسی دہشتگردی نہیں دیکھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کے بحران کی اصل وجوہات پر بھی سوچنا چاہئے، ہم نہ چاہتے ہوئے حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دس نکاتی ایجنڈا پارٹی کا ذاتی نہیں بلکہ عام آدمی کے مسائل کے حل کا ایجنڈا ہے، اس سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک میں گڈ گورننس قائم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے مگر مچھوں پر اب سپریم کورٹ ہاتھ ڈال رہی ہے۔
Read more »

لاہور: امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج

لاہور: امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری پولیس کی تحویل ہے اور اس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کا کنہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے بغیر اطلاع سکیورٹی اصول کی بھی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکی شہری نجی گاڑی میں اسلحہ لئے کیوں گھوم رہا تھا، لگتا ہے کہ امریکی اہلکار کسی خفیہ مشن پرتھا۔ نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد اس نے ساتھیوں کو وائرلیس پر اطلاع دی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بے قصور لوگوں کو دوسری گاڑی نے کچل ڈالا، اس کی تفصیل موجود ہے اور امریکی قونصل خانے نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
اس سے قبل لاہور کےعلاقے مزنگ میں امریکی شہری کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اوراس کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مسلح افراد نے امریکی کو روکنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پرائیوٹ گاڑی میں قرطبہ چوک سے گزر رہا تھا اچانک اس نے گاڑی کے اندر سے دو نوجوانوں پرفائرنگ کردی ۔ اس کی گاڑی کی ٹکر سے شاہ عالمی کا موٹر سائیکل سوار عبیدالرحمان شدید زخمی ہوگیا جوبعد میں موقع پرہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے فیضان حیدر اور دوسرے نامعلوم شخص کو سروسزہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ تھانہ پرانی انارکلی نے گاڑی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی جب کہ غیر ملکی ریمنڈ ڈیوس کوسرکاری گاڑی میں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سیکورٹی رانا فیصل نے کہا کہ فیضان اور نامعلوم شخص پستول کے زور پر امریکی شہری کو روکنا چاہتے تھے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
Read more »

شاہ زین بگٹی کے کوئٹہ سے باہر نکلنے 90 دن کی پابندی، وزارت داخلہ بلوچستان

شاہ زین بگٹی کے کوئٹہ سے باہر نکلنے 90 دن کی پابندی، وزارت داخلہ بلوچستان
کراچی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں‌پانچ روز کیلئے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں اسلحے کے تمام لائسنس منسوخ‌کر دئیے گئے ہیں. پابندی شاہ زین بگٹی کی سوئی روانگی کے تناظر میں‌لگائی گئی ہے. دوسری جانب وزارت داخلہ بلوچستان نے شاہ زین بگٹی کے کوئٹہ سے باہر نکلنے پر 90 دن کی پابندی لگا دی ہے. اس سے قبل جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کل سے لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم کل سے بھرپور لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہیں امید ہے کہ حکومت بلوچستان لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ پر امن ہو گا۔ ان کی گرفتاری لانگ مارچ روکنے کیلئے کی گئی تھی، لیکن لانگ مارچ ہو کر رہے گا۔
Read more »

تنزانیہ اورمصرکے بعد یمن میں بھی حکومت مخالف مظاہرے

تنزانیہ اورمصرکے بعد یمن میں بھی حکومت مخالف مظاہرے
تیونس اور قاہرہ کے بعد یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جن میں تیس سال سے عہدۂ صدارت پر فائز عبداللہ صالح سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہروں کا انتظام حزب اختلاف کی جانب سے کیا گیا تھا جن میں دس ہزار کے قریب افراد نے شر کت کی۔ حزب اختلاف کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ یمن کی عوام اب اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Read more »

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر
آسڑیلین اوپن کے مقابلے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمر دو راجر فیڈرر نوواک جوکووچ سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے جبکہ چین کی لی ناء ٹاپ سیڈ ووزنیاکی کو اپ سیٹ شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ایشئن سٹار بن گئیں۔ ادھر کم کلسٹرز نے بھی فیصلہ کن میچ کھیلنے کیلئے سیٹ پکی کر لی۔ میلبورن میں ہونیوالے پہلے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنلز میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیڈ تھری نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس کانٹے دار میچ کا اسکور سات چھ، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ ویمنز مقابلوں میں چین کی لی ناء نے عالمی نمبر ایک ووزنیاکی کو تین چھ، سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی لی ناء کسی بھی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی ایشیا کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ ادھر سابق عالمی نمبر ون بیلجئیم کی کم کلسٹرز نے روس کی ویرا زوناریوا کو سٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے مات دی۔
Read more »

سکھر: دریائے سندھ میں اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

سکھر: دریائے سندھ میں اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
دریائے سندھ میں نایاب نسل کی اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر کے علاقہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین جبکہ گڈو بیراج کے قریب ایک ڈولفن مردہ پائی گئی۔ سکھر کے علاقہ گول علی واہن کے قریب دریا سے گذشتہ روز ایک مردہ ڈالفن برآمد ہوئی تھی جبکہ آج اسی مقام سے مزیر دو ڈالفن مردہ پائی گئی ہیں۔ اسی طرح گڈو بیراج کے قریب بھی ایک مردہ ڈالفن ملی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ڈالفن مچھیروں کے جال میں پھنس جانے کے باعث ہلاک ہوتی ہیں۔
Read more »

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ چار اوورز کے بعد ہی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ کوئنز ٹاؤن میں دوسرے ون ڈے کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ اسد شفیق کی جگہ احمد شہزاد، شعیب اختر کی جگہ عمر گل اور عبدالرحمن کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا۔ بارش کے باعث صرف چار اعشاریہ ایک اوور کا کھیل ہو سکا۔ جس میں پاکستانی اوپنرز نے اکتیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے چار جبکہ احمد شہزاد نے پچیس رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد شہزاد نے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ چھ میچز کی سیریز کا تیسرا ون ڈے 29 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔
Read more »

پی سی اوججوں کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

پی سی اوججوں کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے پی سی اوججوں کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نےریمارکس دئیے کہ پی سی او ججوں کے متعلق فیصلے سے پہلے جرنیلوں کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں فیصلہ دیں گے۔ جسٹس شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ کے روبرو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسنات کے وکیل نے استدعا کی کہ جرنیلوں کو نوٹس جاری کئے جانے تک پی سی او ججوں کے خلاف توہین عدالت کی سماعت روک دی جائے۔ کیس سے تاثر ملتا ہے کہ عدالت خاکی والوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی جبکہ کالے کوٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا عدالت کی معاونت کیلئے بار کے عہدیداروں کو طلب کیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نےریمارکس دئیے کہ کیس کے فیصلے سے پہلے جرنیلوں کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں فیصلہ دیا جائے گا۔ جسٹس سید زاہد حسین کے وکیل ایس ایم ظفر کا مؤقف تھا کہ کسی بھی جج کے خلاف کارروائی صرف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ہو سکتی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Read more »

القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے، اوبامہ

القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے، اوبامہ
امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے۔ نائن الیون کے بعد پہلی بار القاعدہ دباؤ کا شکار ہوئی ہے۔ اسٹیٹ آف یونین سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوا اور امریکا نےالقاعدہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ جس کے بعد اب ان کے محفوظ ٹھکانے محدود ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ القاعدہ پاکستان میں شدید دباؤ میں مبتلاہوگئی ہے، جو کہ نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ دباؤ کاشکار ہوئی ۔ان کاکہنا تھا کہ القاعدہ قیادت کے ساتھ کارکن بھی میدان جنگ سے فرار ہورہے ہیں۔ افغان سرحد سے القاعدہ کو پیغام دیا ہے کہ ہار نہیں مانیں گے اور دنیا بھر میں قیادت کو میسیج بھیجا ہے کہ ہم انہیں شکست دیں گے۔
Read more »

کرپشن اور جعل سازی میں ملوث شاہد ستار وفاقی مشیر مقرر

کرپشن اور جعل سازی میں ملوث شاہد ستار وفاقی مشیر مقرر
حکومت نے کرپشن ، دھوکہ دہی اور جعل سازی کے مقدمات میں ملوث میٹرک پاس شاہد ستار کو وزارت پانی و بجلی کا مشیر مقرر کرکے اربوں روپے کا منصوبہ سونپ دیا ہے۔ دنیا ٹی وی کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں مشیر تعینات کیے جانے والے شاہد ستار کے خلاف اسلام آباد کے تین تھانوں میں دھوکا دہی۔ جعل سازی اور کرپشن کے تین مقدمے درج ہیں۔ شاہد ستار کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ میں پہلا مقدمہ اورینٹ پٹرولیم انٹر نیشنل کے صدر کی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکا دہی ، جعل سازی، اور کرپشن کا درج ہوا۔ اس کیس کا چالان مکمل ہوچکا ہے۔ تھانہ کوہسار میں درج ہونے والا دوسرا مقدمہ دوہزار دو میں سیکرٹری پٹرولیم جی اے صابری نے درج کرایا۔ یہ مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ اسلام آباد کے اسی تھانے میں کرپشن کے الزامات کے تحت شاہد ستار کے خلاف تیسرا مقدمہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف پروٹوکول افسر عرفان بابر خان کی جانب سے درج کرایا گیا۔ شاہد ستار اس سے پہلے واپڈا میں بھی مشیر تعینات رہا۔ لیکن انیس سو اٹھانوے میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے حکم پر اسے برطرف کردیا گیا۔ بحیثیت مشیر واپڈا شاہد ستار نے سات لاکھ سے زائد سرکاری رقم غیر قانونی طور پر خرچ کی۔
Read more »

لاہور: اردو بازار چوک میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، 70 زخمی

لاہور: اردو بازار چوک میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، 70 زخمی
لاہور کے اردو بازار چوک میں خودکش دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے. جاں بحق ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہیں. دھماکے کی آواز سے حضرت علی ہجویریٌ کے دربار پر موجود زائرین میں بگدڑ مچ گئی. دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا. پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی. زخمیوں کو ایمبولینس، رکشوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا. پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر اور دھڑ مل گیا ہے اور حملہ آور کی عمر 14 سال کے لگ بھگ ہے. پولیس نے دربار اور کربلا گامے شاہ جانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.
Read more »

کراچی: میلر ہالٹ میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: میلر ہالٹ میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
کراچی کے علاقے میلر ہالٹ میں خودکش دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے. عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ پولیس موبائل میں ہوا اور زخمیوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے. دھماکے کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں. زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے. زخمیوں میں علی حسن، اے ایس آئی منظور اور ایک نا معلوم شخص شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت 20 سالہ حافظ محمد کاشف کے نام سے کر لی گئی ہے.
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سی سی پی او کراچی فیاض لغاری سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے
Read more »

300پنا ہ گزینوںنے رہائشی ورک پرمٹ کے لئے ایتھنز اور تھسلونیکی میں بھوک ہڑتال کر دی

Read more »

جامع مسجد محمدیہ کلونوز میں داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی شاندار تقریب منعقد کی گئی

Read more »

یونان میں حجاب وا خلق کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد

Read more »

مرکز ضیاالامت کروپی میں داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی شاندار تقریب منعقد کی گئی

Read more »

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں پاک۔افغانستان۔امریکہ سہ فریقی مذاکرات ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان دیر پا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے دورے کیلئے دعوت دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان سے پاک۔افغان تعقلات میں مزید بہتری پر بات ہو گی
Read more »

بھارت: مالے گاؤں کے ایڈیشنل ڈپٹی کلیکٹر کو زندہ جلا دیا گیا، بھارتی میڈیا

بھارت: مالے گاؤں کے ایڈیشنل ڈپٹی کلیکٹر کو زندہ جلا دیا گیا، بھارتی میڈیا
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں مالے گاؤں کے ایڈیشنل ڈپٹی کلٹر کو زندہ جلا دیا گیا، واقعے سے قبل یشونت پٹرول بلیک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہا تھا جب اسے جلا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجرم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بھارتی پولیس مجرموں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
Read more »

قومی اسمبلی: ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی: ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان ہنگامہ آرائی
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم اور ن لیگ کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بات کی تو الٹا رد عمل دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اٹھارویں ترمیم کی کمیٹی میں شامل تھی، فوج کو گالیاں دینا یا مارشل لا کی باتیں کرنا کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کراچی کے امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ کراچی میں فوج کشی چاہتی ہے۔
Read more »

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کاچہلم آج عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے، مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بنوں میں کرفیو جبکہ جھنگ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کراچی میں نشتر پارک سے چہلم کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا، عزاداران سینہ کوبی اورزنجیر زنی کریں گے۔ جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں تعزیہ کا مرکزی جلوس الف حویلی اندرون شہر سے برآمد ہوا، جو قدیمی راستے سنہری مسجد، رنگ محل چوک، پانی والا تالاب سے ہوتا ہوا رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔ تعزیے کے جلوس میں عزاداروں کو صرف ایک راستے سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
ملتان میں مختلف علاقوں سے چالیس ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، امام بارگاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ میں دو پہر دو بجے تک مجلس عزا ہو گی جس کےبعد مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں کپ بازار، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر چوک سے ہوتا ہوا رات 9 بجے آستانہ لعل شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔
راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ سے بر آمد ہو گیا ہے جو اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، عزا دار ماتم کر رہے ہیں۔ جلوس شام کے وقت اختتام پزیر ہوگا۔
پشاور میں مرکزی جلوس اندرون شہر کوہاٹی چرچ روڈ کی امام بارگاہ اخون آباد سے سخت سکیورٹی میں نکالاجائے گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت اسی جگہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ میں مرکزی جلوس رحمت اللہ چوک سے برآمد ہوا جو علمدار روڈ، طوغی روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔ پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کے دو ہزار جوان جلوس کے روٹ اور شہر کے دیگر حصوں میں تعینات ہیں۔ جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
لاڑکانہ میں کھچی امام بارگاہ، جعفری امام بارگاہ، جاڑل شاہ امام بارگاہ اور بہادرشاہ امام بارگاہ سے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ بھی کیا۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz