آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر
آسڑیلین اوپن کے مقابلے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمر دو راجر فیڈرر نوواک جوکووچ سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے جبکہ چین کی لی ناء ٹاپ سیڈ ووزنیاکی کو اپ سیٹ شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ایشئن سٹار بن گئیں۔ ادھر کم کلسٹرز نے بھی فیصلہ کن میچ کھیلنے کیلئے سیٹ پکی کر لی۔ میلبورن میں ہونیوالے پہلے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنلز میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیڈ تھری نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس کانٹے دار میچ کا اسکور سات چھ، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ ویمنز مقابلوں میں چین کی لی ناء نے عالمی نمبر ایک ووزنیاکی کو تین چھ، سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی لی ناء کسی بھی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی ایشیا کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ ادھر سابق عالمی نمبر ون بیلجئیم کی کم کلسٹرز نے روس کی ویرا زوناریوا کو سٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے مات دی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz