امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے۔ نائن الیون کے بعد پہلی بار القاعدہ دباؤ کا شکار ہوئی ہے۔ اسٹیٹ آف یونین سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوا اور امریکا نےالقاعدہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ جس کے بعد اب ان کے محفوظ ٹھکانے محدود ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ القاعدہ پاکستان میں شدید دباؤ میں مبتلاہوگئی ہے، جو کہ نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ دباؤ کاشکار ہوئی ۔ان کاکہنا تھا کہ القاعدہ قیادت کے ساتھ کارکن بھی میدان جنگ سے فرار ہورہے ہیں۔ افغان سرحد سے القاعدہ کو پیغام دیا ہے کہ ہار نہیں مانیں گے اور دنیا بھر میں قیادت کو میسیج بھیجا ہے کہ ہم انہیں شکست دیں گے۔