دریائے سندھ میں نایاب نسل کی اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر کے علاقہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین جبکہ گڈو بیراج کے قریب ایک ڈولفن مردہ پائی گئی۔ سکھر کے علاقہ گول علی واہن کے قریب دریا سے گذشتہ روز ایک مردہ ڈالفن برآمد ہوئی تھی جبکہ آج اسی مقام سے مزیر دو ڈالفن مردہ پائی گئی ہیں۔ اسی طرح گڈو بیراج کے قریب بھی ایک مردہ ڈالفن ملی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ڈالفن مچھیروں کے جال میں پھنس جانے کے باعث ہلاک ہوتی ہیں۔