ہیملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پاکستان کو جیت کیلئے صرف 19 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل، عبدالرحمان اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز 35مکیلم نے بنائے۔ جبکہ پاکستان کی شاندار اور تباہ کن باولنگ کے آگے کوئی بھی کیوی بلے باز نہ ٹک سکا۔ اور ایک کے بعد ایک پویلین کو لوٹتے رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے صرف 19 رنز کا ہدف دیا۔ جو پاکستان کے اوپنرز توفیر عمر اور محمد حفیظ نے ہی پورا کر لیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 92 رنز کی برتری کے ساتھ 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔