Posted by Unknown on Wednesday, June 15, 2011
Posted by Unknown on Wednesday, June 15, 2011
Posted by Unknown on Wednesday, June 15, 2011
پاکستانی خفیہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن کو معلومات فراہم کرنے والے پانچ سی آئی اے کے مخبروں کو حراست میں لے لیا ہےجن میں ایک بھی میجر بھی شامل ہے۔ پاک فوج نے خبر کی تردید کردیامریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچوں مخبر پاکستانی ہیں،جن میں پاک فوج کا ایک میجر بھی شامل ہے۔ انکی دی ہوئی اطلاعات پر امریکا نے ایبٹ آباد آپریشن کیا جس میں اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا تھا ۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے مخبروں کی حراست اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے ان پانچوں کے بارے میں امریکا کو کوئی اطلاع نہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے اس بارے میں بات چیت بھی کی تھی۔ اُدھر پاک فوج کے ترجمان نے امریکی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسامہ کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے فوج کے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے.
Read more »
Posted by Unknown on Wednesday, June 15, 2011

سلیم شہزاد سمیت چوہتر صحافیوں کے قتل کی تحقیقات آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافتی تنظیموں کا چوبیس گھنٹے کیلئے دھرنا شروع ہوگیا .صحافیوں سے خطاب میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا رہے گاوزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوان میں شرکت کیلئے آئے تو صحافی پریس گیلری سے واک آؤٹ کرگئے اور تقریر کے دوران باہر موجود ڈائس پر احتجاج کیا اور بعد میں پارلیمنٹ کے گیٹ ون کے اندر اور باہر سڑک پر دھرنا دیا۔ صحافی رہنماوٴں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے انکا مطالبہ نہ مانا تو وہ چوبیس گھنٹے بعد آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اپوزیشن اور حکومتی ارکا ن بھی دھرنے میں شریک ہوئے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ ریاست اورآئین ان کے سامنے بے بس ہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد کا کہنا تھا کہ حکومت حقائق چھپانے سے گریز کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد باوجود ایبٹ آباد آپریشن پرتحقیقاتی کمیشن نہیں بن سکا۔ایسی پارلیمنٹ کا کیا فائدہ جس کی آواز نہ سنی جاتی ہو۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
بیجنگ: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاک چین تجارتی حجم نو ارب سے بڑھا کر پندرہ ارب ڈالر کیا جائے گا۔ بیجنگ میں پاک چین تجارتی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کثیر الجہتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے کارپوریٹ سیکٹر کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔ پاکستان اور چین میں تعاون دونوں ممالک اور خطے کے لئے تو فائدہ مند ہے ہی اس سے دیگر ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین لی ورگو نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم گیلانی نے پاکستان کی ترقی میں ایگزم بینک کے کردار کو سراہا۔ ایگزم بینک کراچی سے فیصل آباد اور گوادر تک موٹر وے کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا پاکستان میں دو برانچیں کھولے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سینئر پلیئرز کی دستبرداری سے لندن اولمپکس کی تیاری میں مدد ملے گی۔تاہم دورہ یورپ میں گول کیپر سلمان اکبر دستیاب ہونگے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے سابق کپتان ذیشان اشرف کو باہر نہیں کیا بلکہ وہ خود دستبردار ہوئے ہیں، دیگر سینئر کھلاڑی بھی ان کی تقلید کریں تو یہ اولمپکس کے لئے بہترین کمبی نیشن تیارکرنے کے حوالے سے خوش آئند ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشین حکام نے دو طرفہ سیریز سے اتفاق کیا ہے اور جلد ملائیشیا کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ اے ایچ ایف نے دو ہزار بارہ میں ایشین کلب اور انڈور ہاکی چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے، جس سے پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ اذلان شاہ کپ میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل کھیلنے پر فیڈریشن کھلاڑیوں کے لئے انعام کا اعلان کر چکی ہے، امید ہے کہ حکومت بھی کھلاڑیوں کو انعام واکرام سے نوازے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک چین تجارتی حجم پندرہ ارب ڈالر تک لے جائیں گےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیجنگ میں پاک چین فورم سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم نو ارب ڈالر سے بڑھا کر پندرھ ارب کیا جائے گا۔ فورم میں پاکستان اور چین کے مضبوط سیاسی تعلقات کو پائیدار تجارتی روابط میں تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم سے چینی بینک کے چئرمین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بینکاری کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی دو شاخیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بینکاری کے شعبے میں مزید تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد اس کی پہلی آڈیو ٹیپ مختلف جہادی ویب سائٹیس پرجاری کردی ہے۔ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم ایس آئی ٹی ای کے مطابق اسامہ نے عرب ممالک میں انقلاب کی لہر اٹھنے پرعوام کی تعریف کی ہے جبکہ مصراور تیونس میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسامہ کو دو مئی کو امریکی فوجیوں نے آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کے گھر سے ملنے والی فائلوں میں درج القاعدہ کے ارکان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
حکومت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو ساٹھ ہزار تک ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے ، جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اب ہر وہ چیز جو راز میں رکھی جاتی ہے ، سب کو معلوم ہو جاتی ہے، وزارت داخلہ سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات چیمبر کے بجائے کھلی عدالت میں سننا پسند کریں گےلاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کر رہا ہے ،۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نےعدالت کو بتایاکہ حکومت نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر متاثرہ خاندان کو زیادہ سے زیادہ ساٹھ ہزار روپے دئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت کی معاشی حیثیت تو بہت کمزور ہےتاہم زکوۃ فنڈ کے اربوں روپے اس مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ میں خود سیکرٹری خزانہ سے رابطہ کر کے اس رقم کے اجرا کے لیے بات کروں گا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے حافظ ابراہیم خلیل کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جبکہ حافظ ابراہیم خود ہی منظر عام پر آ گئے۔ انہوں نے کسی پر الزام بھی عائد نہیں کیا۔ جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان پر کوئی دباؤ ہو۔ ہم بھی ڈھائی ماہ قید رہے ،اس دوران کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
سپریم کورٹ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی مجوزہ تحلیل سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے نئی قانون سازی تک ادارے کو کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایچ ای سی کی مجوزہ تحلیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا کہ ایچ ای سی کی تحلیل کیلئے کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا، جوبھی تبدیلی آئے گی قانون سازی کے ذریعے آئے گی، اعلیٰ تعلیم سے متعلق کمیشن کے قانون کا مسودہ تیارکیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے درخواست گزاراعظم سواتی اورماروی میمن سے استفسارکرتےہوئے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں طے نہیں کیا جاتا۔ ماروی میمن نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کواس مسئلے پرگمراہ کیا جارہا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
ایتھنز(میاں وقا ر لادیاں)خانہ بدوشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس ادا کردی گئی۔گذشتہ روز ایتھنز کے علاقہ آنولوسیا میں کوڑے کے ڈھیر سے اشیا اکٹھی کرنے کے جھگڑے پرکوٹ جمیل کے گاؤں قلعہ اچھر کے رہائشی مرزا محفوظ جرال اوراس کے اٹھارہ سالہ بیٹے محمد بلال کے قتل کے بعد دونوں مرحومین باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس میں اداکردی گئی۔دونوں باپ بیٹے کے قتل پرپاکستانی برادری میں بے انتہاغم وغصہ پایاجاتاہے اورواقعہ کے بعدعلاقے میں پاکستانیوں نے خانہ بدوشوں کووہاں سے بھگادیاہے۔آسپروپیرگوس میں تھانے کے سامنے دونوں مقتولین کی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نمازجنازہ تحریک منہاج القرآن یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے پڑھائی جس کے بعد اس بہیمانہ قتل پراحتجاج بھی کیاگیااورحکام سے قاتلوں کی گرفتاری اوران کوقرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کیاگیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)مزید تین پاکستانی مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو کاتوپاتیسیا کے علاقہ میں دونامعلوم حملہ آوروں نے ایک پاکستانی کوکاتوپاتیسیا کی گلی یونیا اوریاکوواتون پرسرمیں گولیاں مار کرقتل کردیا۔فوری طورپر موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانی کانام ظفرعباس معلوم ہواجبکہ مزید معلومات کے مطابق مقتول کوگولیاں مارنے والے دو افراد تھیجوقتل کے بعد وہاں سے فرار ہوگے قاتلوں کے بارے مزید معلومات میسر نہیں آسکیں۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات میسر نہیں آسکیں۔ایک اورواقعہ میںسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا منصور احمد ولد سرفرازاحمد محلہ امام صاحب سیالکوٹ آٹھ ماہ قبل یونان آیا تھا جس کودمہ کا مرض لاحق تھا گذشتہ دنوں اس کی حالت زیادہ بگڑنے پراس کوہسپتال لے جایاگیاجہاں اس کاعلاج جاری تھا کہ گذشتہ روز اس کودورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا اوربیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملا مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کومسجد دارالامن امونیا میں اداکردی گئی جس کی ڈیڈباڈی کی روانگی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔تیسرے واقعہ میں نیکیا میں رہائش پذیر مرزاندیم جرال آزادک کشمیر کے ضلع میرپور کے گاؤں جاتلاں پل منڈا کارہائشی تھااور وینس ٹیلی ویثرن کے پروگرام گریس ٹائم کے پروڈیوسر ابرہیم فیض کاعزیز تھا کورنتھوس میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کاساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ابراہیم فیض کے مطابق مرزا ندیم کام سے فارغ ہوکر واپس اپنے گھر روانگی کے لیے شاہراہ پرکھڑا تھا اورگاڑی میں سوار ہونے کے لیے اس کے پیچھے موجود تھاکہ ایک تیز رفتارگاڑی جس کایونانی ڈرائیور اس پرقابونہ رکھ سکنے کی بناکر گاڑی کاکنٹرول کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں سڑک پرگھر جانے کے لیے تیار کھڑے مرزا ندیم پر گاڑی چڑھ دوڑی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اوراس کاساتھی بھی زخمی ہواجبکہ تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کوبھی شدید چوٹیں آئی اوراس کے جسم کی کافی ہڈیاں ٹوٹ گئی تمام زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم مرزا ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے کی خبر سن کرابراہیم فیض اوردیگر افراد ہسپتال پہنچ گے ۔مرزا ندیم یونان میں عرصہ دراز سے مقیم تھااورمختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اس نے اداکاری کی تھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)کوڑا سے مختلف اشیا اکٹھی کرنے کے تنازعہ پر خانہ بدوشوں کے ساتھ جھگڑے میں باپ بیٹا کوگولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے نواحی علاقہ آنولوسیاجہاںپر شہر بھر سے اکٹھاکیے جانے والاکوڑا پھینکا جاتاہے جہاں کوڑے سے مختلف اشیا کواکٹھی کرکے فروخت کرنے کی غرض سے کافی زیادہ افراد وہاں پرموجود ہوتے ہیں جن میں یونانی خانہ بدوشوں کے علاوہ پاکستانی اوردیگر اقوام کے افراد بھی شامل ہیں۔گذشتہ روز کسی نامعلوم وجہ کی بنا پرخانہ بدوشوں اور آزاد کشمیر کے شہر کوٹ جمیل سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا کی تلخ کلامی ہوگئی جس پر بات بگڑ جانے پر خانہ بدوشوں نے پاکستانیوں پرگولیاں برسا دی جس سے کوٹ جمیل سے تعلق رکھنے والے مقصود اختر اوراس کے بیٹے بلال سبحانی کوگولیاں لگی جوجان لیوا ثابت ہوئیں جبکہ خانہ بدوشوںکی فائرنگ سے مزید تین پاکستانی زخمی ہوگے جن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔دونوں باپ بیٹا کے قتل کی خبر سن کر پاکستانی برادری کی سماجی شخصیا ت نے موقع پر پہنچ کرتمام واقعہ کاجائزہ لیااورتھانے جاکر خانہ بدوشوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے ۔دونوں باپ بیٹے کے قتل کے خلاف علاقے میں پاکستانی رہائشیوں اورخانہ بدوشوں کے درمیان لڑائی کے واقعات بھی ہوئے جس میںپاکستانی افراد نے خانہ بدوشوں کوتشدد کانشانہ بنایا۔پولیس نے علاقے میں گشت شروع کررکھاہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹاجاسکے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنزمیں ہونے والے سالانہ ورلڈ ٹریڈ یونین کانگریس کے 16ویں اجلاس کے موقع پریونین کے نئے عہدیداران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کرائی گئی ۔اس کانفرنس میں ایک سوچار ممالک کے ساڑھے آٹھ سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔کانگریس کے تیسرے روز نئے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے لیے سابقہ جنرل سیکریٹری یورگوس ماوریکوس کانام یونین کے صدر شعبان عزیز نے پیش کیاجس کومتفقہ طورپر دوبارہ بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا۔ورلڈ ٹریڈیونین کے دیگر عہدیداران کاانتخاب بھی مکمل کرلیاگیا۔WFTUکے نئے جنرل سیکریٹری کاتعلق یونان کی کمیونسٹ پارٹی اورلیبر یونین پامے سے ہے۔ان کی دوبارہ انتخابپرپاکستانی وفد جن میں پیرزادہ امیتاز سید،ضیاء سید،سلطان خان،عبدالستار اوردیگر نے ان سے ملاقات کرکے خصوصی طورپران کومبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی کاوشوں سے ساؤتھ ایشیا خصوصاًپاکستان میں محنت کشوں کے استحصالی نظام کے بارے میں نمایاں کوششیں کریں گے۔انھوں نے وفد کوہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ ہار گئی لیکن پاکستانی امپائر علیم ڈارفائنل میں بھی ناقابل شکست رہے۔ میگا ایونٹ میں ان کا دیا گیا کوئی فیصلہ غلط ثابت نہیں ہو سکا ۔ورلڈکپ کا فائنل کے لیے آئی سی سی نے علیم ڈار کا انتخاب کیا جنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی دنیا کے نمبر ون امپائر ہیں۔ فائنل میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکن بیٹسمین کیخلاف "کاٹ بی ہائنڈ" کی اپیل کی جسے علیم ڈار نے مسترد کر دیا۔ دھونی نے فوری اس کا ری ویو مانگ لیا۔ ٹی وی امپائر نے بار بار ری ویو دیکھا لیکن وہ علیم ڈار کے دیئے گئے فیصلہ کو تبدیل نہ کر سکے۔ اس طرح علیم ڈار نے ورلڈکپ 2011ء میں سو فیصد درست فیصلے دینے کی روایت برقرار رکھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
افغانستان کے صوبے قندھار میں بھی امریکی پادری کے خلاف احتجاج کے دوران 10 افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں کچھ شدت پسند عناصر شامل تھےجنہوں نے پرامن احتجاج کے بجائے فوٹو گرافروں کی دکانوں کو آگ لگا د ی اور شہریوں کو ہلاک کیا.۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو پتھر مارے گئے ۔ حکام نے ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی افغانستان کے شہر مزار شریف میں مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس سے سات غیر ملکیوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی ہڑتال 34ویں روز بھی جاری ہے۔ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے صدرحامد بٹ کا کہناہے کہ اگرحکومت ، ذوالفقار کھوسہ کی مجوزہ پیشکش پر عملدرآمد کا اعلان کرے تو ہڑتال ختم کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث لاہورمیں پولیومہم ملتوی کردی گئی۔ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ سےآؤٹ ڈور،ان ڈور اورایمرجنسی سروس بند ہے۔بروقت طبی امداد نہ ملنےسےچالیس کے قریب مریض انتقال کرچکے ہیں۔ نشترہسپتال ملتان میں گذشتہ دودن کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں نواوردیگروارڈز میں پندرہ مریض فوت ہو گئےہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مسیحا قاتل بن چکے ہیں ان کیخلاف قتل کے مقدمے درج کئے جائیں۔ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں متبادل انتظامات کامیاب نہیں ہو سکے ۔ہسپتالوں اور ہوسٹلز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،، لگتا ہے کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ صدر ینگ ڈاکڑزحامد بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ذوالفقارکھوسہ نے بارہ ہزار سے بیس ہزار تک تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کی تھی اگر حکومت اس وعدے پرعملدرآمد کااعلان کرے توہڑتال ختم کرسکتے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتوں میں دوروزہ گیس لوڈ شیڈنگ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا۔ لاہور ریجن کے صنعتی اداروں کو آج صبح چھ بجے سے تین روز کے لئے گیس فراہمی بند کر دی گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزحکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صنعتی اداروں کو گیس کی بحالی تین روز بعد چھ اپریل صبح چھ بجے ہوگی۔ جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور کے صنعتی شعبے کو چھ اپریل سے تین روز کے لئے گیس بند ہو گی۔ دوسری طرف سی این جی سیکٹر میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اورملتان کے علاقوں میں کل صبح چھ بجے سے دوروز کے لئے گیس بند رہے گی جوبدھ کی صبح چھ بجے بحال ہو گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکی32 ویں برسی آ گئی ہے ۔گڑھی خدا بخش میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ کل سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔ پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے سلسلے میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔چار اپریل کے نزدیک آتے ہی گڑھی خدا بخش میں لوگوں،سیاسی کارکنوں اور سیاستدانوں کی آمد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔بھٹوکےمزارکی انتظامیہ اورپیپلزپارٹی نےبرسی تقریبات کےحوالےسے تیاریوں کوحتمی شکل دےدی۔صدر آصف علی زرداری تین اور چاراپریل کی درمیانی شب بھٹو کی قبر پر حاضری کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ گاہ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کیےگئےہیں۔ نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کیلئے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی، ناہید خان، صفدر عباسی اور شیری رحمٰن کو دعوت نامے نہیں بجھوائے گئے۔ دوسری جانب برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے قافلوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ ادھرصدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کواتوارکو نوڈیروہاؤس طلب کرلیاہے۔رحمان ملک پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔اس حوالے اہم انکشافات کا امکان ہے۔
Read more »