انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام دینے کیلئے پی سی بی کو 5 جنوری تک کی مہلت دیدی۔ پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام انیس دسمبر آئی سی سی کو دینا تھے۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی منگل کو چھےگھنٹے کے طویل اجلاس کے بعد بھی ان کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کر سکی تھی۔ حکام کو آئی سی سی کی طرف سے چند قومی کرکٹرز کو کلیئرنس ملنے کا امکان ہے جس پر انہوں نے مہلت مانگنے کی درخواست دی تھی۔