شب برات عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے

گناہوں سے بخشش اور دعاؤں کی قبولیت کی رات شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے جس کیلئے مساجد میں خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔شعبان المعظم کی پندرھویں شب اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی توبہ،بخشش ومغفرت،ایمان وسلامتی ،رزق کی کشادگی ،صحت وعافیت اور ملک کی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں ۔ شہر کی مختلف مساجد میں اس حوالے سے خصوصی نوافل، اور بعد نماز عشا توبہ استغفارشب بیداری ہوگی۔ مساجد میں چراغا ں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔
Read more »

پینٹاگان نے سائبراسپیس آپریٹنگ اسٹریٹجی کااعلان کردیا

امریکی اخبار کے مطابق ملٹری کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیکرزکے حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے امریکی محکمہ دفاع نے سائبر اسپیس کی آپریٹنگ اسٹرٹیجی کا اعلان کیا۔امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کے مطابق سائبر حملوں کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امریکی سلامتی اور معیشت کو روزانہ 60 ہزار نئے نقصان دہ سوفٹ ویئر پروگراموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈپٹی ڈیفنس سیکریٹری ولیم لین کا کہنا تھا کہ سابئر اسٹرٹیجی کے تحت فورسز کو سائبر حملوں سے دفاع کی ٹریننگ دی جائے گی۔ نئے ٹولز سائبر حملہ کرنے والے نیٹ ورکس کو منتشر یا تباہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے ذریعے سائبر حملے روکنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔
Read more »

کراچی: پاکستانی سائنسدانوں نے جنیاتی نقشہ تیار کرلیا

پاکستانی سائنسدانوں نے ڈاکٹر عطاءالرحمان کا جنیاتی نقشہ تیار کرلیا۔یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد پاکستان دنیا کا نواں اور مسلم امہ کا پہلا ملک بن گیا ۔
کراچی یونیورسٹی کے انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائینسز کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے سائنسدان کامران عظیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس پروجیکٹ پر40 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جنیاتی نقشے کی بدولت مختلف امراض کی تشخیص ہوسکے گی جس کے باعث علاج میں سہولت ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ اب وہ عام پاکستانیوں کا جنیاتی نقشہ بنائیں گے تاکہ لوگوں کی انسانی خصوصیات سے آگاہی ہوسکے۔
Read more »

قزاقوں سے مزید پاکستانیوں کی رہائی،حکومت نے نوٹس لے لیا

صومالیہ کے بحری قزاقوں کی قید میں مزید سات پاکستانیوں کے ہونے کے انکشاف پر وفاقی حکومت نے مغویوں کی تٖفصیلات اور بحری جہاز کے مالک سے رابطے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس ادارے کو ٹاسک دیا ہے کہ صومالی قزاقوں کی قید میں موجود تمام پاکستانیوں کی تفصیلات دو دن میں فراہم کی جائیں،جبکہ فیصل آباد کے سات مغوی پاکستانیوں کی ابتدائی رپورٹ آج ہی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت نے بحری جہاز ایم وی ایمبیڈو کے ایرانی مالک سے بھی سرکاری سطح پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے جن پر پاکستانی مغوی کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے نے فیصل آباد،کراچی اورمانسہرہ کے تمام مغویوں کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں.
Read more »

شمسی ائیربیس خالی نہیں کریں گے،امریکا

امریکی حکام نےوزیردفاع احمد مختار کا شمسی ائیر بیس خالی کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شمسی ائر بیس خالی کرنے کا مطالبہ ہے لیکن ہم اسے مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔ امریکی حکام شمسی بیس کو ڈرون حملوں کے لئے استعمال کرتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈرون حملے جاری رکھنے کے لئے اس بیس کو استعمال کیا جاے گا۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے رابطہ کرنے پر امریکی سیکرٹری دفاع کے ترجمان نے اس بیان کی تردید کی اور واضح کیا ہے کہ شمسی ائیر بیس پر کوئی امریکی اہلکار موجود نہیں ہے۔
Read more »

ایتھنز(اجالانیوز)حکومت کے خلا ف مظا ہرین کا پر تشدد احتجاج جاری شہر میں توڑ پھوڑ،آنسو گیس اور پتھراو نے جنگی نقشہ کھینچ دیا

ایتھنز(اجالانیوز)حکومت کے خلا ف مظا ہرین کا پر تشدد احتجاج جاری شہر میں توڑ پھوڑ،آنسو گیس اور پتھراو نے جنگی نقشہ کھینچ دیا
Read more »

ایتھنز اسپیشل اولمپک کھیلوںمیں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک گولڈ میڈل ایک چاندی اورخواتین باسکٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات کومات دے کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)ایتھنز اسپیشل اولمپک کھیلوںمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاسفر تاحال جاری ہے اورجمعرات تیس جون کوہونیو الے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اب تک ایک گولڈ میڈل ایک چاندی اورخواتین باسکٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات کومات دے کرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔پاکستان کی شمائلہ رباب نے بوسی (BOCCE)کے سنگل مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتح قرار پائی اورپاکستان کے لیے تیسرے گولڈ میڈل کوحاصل کرلیا۔دیگر نتائج میں شاٹ پٹ کے مقابلوں میں پاکستانی اتھلیٹ طاہر صدیق نے 8.32میٹر تک گولہ پھینک کرسلور میڈل حاصل کرلیا۔جمعرات کے روز ہونے والے خواتین باسکٹ بال کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات کوچار کے مقابلے میں انیس پوائنٹس سے مات دے کراپنے گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ان کاسیمی فائنل میچ جمعہ کے روز یونان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجے باسکٹ بال ہال نمبر چار میں کھیلاجائے گا۔پاکستان کے دیگر مقابلوں میں مرد باسکٹ بال ٹیم،سوئمنگ کے پچاس میٹر فری سٹائل اورپچیس میٹر بیک سٹروک ،مردوں کے سنگل بوسی مقابلوں،خواتین کی پانچ سومیٹر سائیکل ریس اورپاکستان جرمنی فٹ بال میچ کے کوالفائی راؤنڈ کامقابلے کے نتائج کاانتظارہے۔
Read more »

سپیشل اولمپک مشعل کو رنگارنگ تقریب میں روشن کرنے کی تقریب

Read more »

وزارت امن عا مہ کی جانب سے مرکزی ایتھنز میںامنوامن قائم کے لئے نئے اقدامات

Read more »

یونین آف پاکستانی جرنلسٹ یونان،پرنٹ والیکڑونک میڈیا نے نئے پیلٹ فارم اعلان کر دیا

Read more »

امریکہ کو اُسامہ کی اطلاع دینے والے 5 پاکستانی سی آئی اے ایجنٹ گرفتار

پاکستانی خفیہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن کو معلومات فراہم کرنے والے پانچ سی آئی اے کے مخبروں کو حراست میں لے لیا ہےجن میں ایک بھی میجر بھی شامل ہے۔ پاک فوج نے خبر کی تردید کردیامریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچوں مخبر پاکستانی ہیں،جن میں پاک فوج کا ایک میجر بھی شامل ہے۔ انکی دی ہوئی اطلاعات پر امریکا نے ایبٹ آباد آپریشن کیا جس میں اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا تھا ۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے مخبروں کی حراست اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے ان پانچوں کے بارے میں امریکا کو کوئی اطلاع نہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے اس بارے میں بات چیت بھی کی تھی۔ اُدھر پاک فوج کے ترجمان نے امریکی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسامہ کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے فوج کے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے.
Read more »

سلیم شہزاد قتل،کمیشن نہ بننے پر صحافیوں کا دھرنا،نواز شریف کی بھی شرکت

سلیم شہزاد سمیت چوہتر صحافیوں کے قتل کی تحقیقات آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافتی تنظیموں کا چوبیس گھنٹے کیلئے دھرنا شروع ہوگیا .صحافیوں سے خطاب میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا رہے گاوزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوان میں شرکت کیلئے آئے تو صحافی پریس گیلری سے واک آؤٹ کرگئے اور تقریر کے دوران باہر موجود ڈائس پر احتجاج کیا اور بعد میں پارلیمنٹ کے گیٹ ون کے اندر اور باہر سڑک پر دھرنا دیا۔ صحافی رہنماوٴں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے انکا مطالبہ نہ مانا تو وہ چوبیس گھنٹے بعد آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اپوزیشن اور حکومتی ارکا ن بھی دھرنے میں شریک ہوئے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ ریاست اورآئین ان کے سامنے بے بس ہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد کا کہنا تھا کہ حکومت حقائق چھپانے سے گریز کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد باوجود ایبٹ آباد آپریشن پرتحقیقاتی کمیشن نہیں بن سکا۔ایسی پارلیمنٹ کا کیا فائدہ جس کی آواز نہ سنی جاتی ہو۔
Read more »

پاک چین تجارتی حجم 15 ارب ڈالر کیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی

بیجنگ: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاک چین تجارتی حجم نو ارب سے بڑھا کر پندرہ ارب ڈالر کیا جائے گا۔ بیجنگ میں پاک چین تجارتی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کثیر الجہتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے کارپوریٹ سیکٹر کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔ پاکستان اور چین میں تعاون دونوں ممالک اور خطے کے لئے تو فائدہ مند ہے ہی اس سے دیگر ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین لی ورگو نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم گیلانی نے پاکستان کی ترقی میں ایگزم بینک کے کردار کو سراہا۔ ایگزم بینک کراچی سے فیصل آباد اور گوادر تک موٹر وے کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا پاکستان میں دو برانچیں کھولے گا۔
Read more »

سینئر پلیئرز کی دستبرداری ٹیم کیلئے خوش آئند ہو گی، آصف باجوہ

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سینئر پلیئرز کی دستبرداری سے لندن اولمپکس کی تیاری میں مدد ملے گی۔تاہم دورہ یورپ میں گول کیپر سلمان اکبر دستیاب ہونگے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے سابق کپتان ذیشان اشرف کو باہر نہیں کیا بلکہ وہ خود دستبردار ہوئے ہیں، دیگر سینئر کھلاڑی بھی ان کی تقلید کریں تو یہ اولمپکس کے لئے بہترین کمبی نیشن تیارکرنے کے حوالے سے خوش آئند ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشین حکام نے دو طرفہ سیریز سے اتفاق کیا ہے اور جلد ملائیشیا کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ اے ایچ ایف نے دو ہزار بارہ میں ایشین کلب اور انڈور ہاکی چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے، جس سے پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ اذلان شاہ کپ میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل کھیلنے پر فیڈریشن کھلاڑیوں کے لئے انعام کا اعلان کر چکی ہے، امید ہے کہ حکومت بھی کھلاڑیوں کو انعام واکرام سے نوازے گی۔
Read more »

بیجنگ: پاک چین تجارت 15 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، وزیر اعظم

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک چین تجارتی حجم پندرہ ارب ڈالر تک لے جائیں گےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیجنگ میں پاک چین فورم سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم نو ارب ڈالر سے بڑھا کر پندرھ ارب کیا جائے گا۔ فورم میں پاکستان اور چین کے مضبوط سیاسی تعلقات کو پائیدار تجارتی روابط میں تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم سے چینی بینک کے چئرمین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بینکاری کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی دو شاخیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بینکاری کے شعبے میں مزید تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
Read more »

القاعدہ نے اسامہ کی موت کے بعد اس کی آڈیوٹیپ جاری کردی

القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد اس کی پہلی آڈیو ٹیپ مختلف جہادی ویب سائٹیس پرجاری کردی ہے۔ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم ایس آئی ٹی ای کے مطابق اسامہ نے عرب ممالک میں انقلاب کی لہر اٹھنے پرعوام کی تعریف کی ہے جبکہ مصراور تیونس میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسامہ کو دو مئی کو امریکی فوجیوں نے آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کے گھر سے ملنے والی فائلوں میں درج القاعدہ کے ارکان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Read more »

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو گزارہ الاؤنس دینے کا اعلان

حکومت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو ساٹھ ہزار تک ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے ، جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اب ہر وہ چیز جو راز میں رکھی جاتی ہے ، سب کو معلوم ہو جاتی ہے، وزارت داخلہ سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات چیمبر کے بجائے کھلی عدالت میں سننا پسند کریں گےلاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کر رہا ہے ،۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نےعدالت کو بتایاکہ حکومت نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر متاثرہ خاندان کو زیادہ سے زیادہ ساٹھ ہزار روپے دئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت کی معاشی حیثیت تو بہت کمزور ہےتاہم زکوۃ فنڈ کے اربوں روپے اس مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ میں خود سیکرٹری خزانہ سے رابطہ کر کے اس رقم کے اجرا کے لیے بات کروں گا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے حافظ ابراہیم خلیل کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جبکہ حافظ ابراہیم خود ہی منظر عام پر آ گئے۔ انہوں نے کسی پر الزام بھی عائد نہیں کیا۔ جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان پر کوئی دباؤ ہو۔ ہم بھی ڈھائی ماہ قید رہے ،اس دوران کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی
Read more »

سپریم کورٹ: ایچ ای سی کو نئی قانون سازی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی مجوزہ تحلیل سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے نئی قانون سازی تک ادارے کو کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایچ ای سی کی مجوزہ تحلیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا کہ ایچ ای سی کی تحلیل کیلئے کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا، جوبھی تبدیلی آئے گی قانون سازی کے ذریعے آئے گی، اعلیٰ تعلیم سے متعلق کمیشن کے قانون کا مسودہ تیارکیا جارہا ہے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے درخواست گزاراعظم سواتی اورماروی میمن سے استفسارکرتےہوئے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں طے نہیں کیا جاتا۔ ماروی میمن نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کواس مسئلے پرگمراہ کیا جارہا ہے۔
Read more »

خانہ بدوشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس ادا کردی گئی

ایتھنز(میاں وقا ر لادیاں)خانہ بدوشوں کے ہاتھوں  قتل ہونے والے باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس ادا کردی گئی۔گذشتہ روز ایتھنز کے علاقہ آنولوسیا میں کوڑے کے ڈھیر سے اشیا اکٹھی کرنے  کے جھگڑے پرکوٹ جمیل کے گاؤں قلعہ اچھر کے رہائشی مرزا محفوظ جرال اوراس کے اٹھارہ سالہ بیٹے محمد بلال کے قتل کے بعد دونوں مرحومین باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس میں اداکردی گئی۔دونوں باپ بیٹے کے قتل پرپاکستانی برادری میں بے انتہاغم وغصہ پایاجاتاہے اورواقعہ کے بعدعلاقے میں پاکستانیوں نے خانہ بدوشوں کووہاں سے بھگادیاہے۔آسپروپیرگوس میں تھانے کے سامنے دونوں مقتولین کی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نمازجنازہ تحریک منہاج القرآن یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے پڑھائی جس کے بعد اس بہیمانہ قتل پراحتجاج بھی کیاگیااورحکام سے قاتلوں کی گرفتاری اوران کوقرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کیاگیا۔
Read more »

مزید تین پاکستانی مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گے

ایتھنز(اجالانیوز)مزید تین پاکستانی مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو کاتوپاتیسیا کے علاقہ میں دونامعلوم حملہ آوروں نے  ایک پاکستانی کوکاتوپاتیسیا کی گلی یونیا اوریاکوواتون پرسرمیں گولیاں مار کرقتل کردیا۔فوری طورپر موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانی کانام ظفرعباس معلوم ہواجبکہ مزید معلومات کے مطابق مقتول کوگولیاں مارنے والے دو افراد تھیجوقتل کے بعد وہاں سے فرار ہوگے قاتلوں کے بارے مزید معلومات میسر نہیں آسکیں۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات میسر نہیں آسکیں۔ایک اورواقعہ میںسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا منصور احمد ولد سرفرازاحمد محلہ امام صاحب سیالکوٹ آٹھ ماہ قبل یونان آیا تھا جس کودمہ کا مرض لاحق تھا گذشتہ دنوں اس کی حالت زیادہ بگڑنے پراس کوہسپتال لے جایاگیاجہاں اس کاعلاج جاری تھا کہ گذشتہ روز اس کودورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا اوربیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملا مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کومسجد دارالامن امونیا میں اداکردی گئی جس کی ڈیڈباڈی کی روانگی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔تیسرے واقعہ میں نیکیا میں رہائش پذیر مرزاندیم جرال آزادک کشمیر کے ضلع میرپور کے گاؤں جاتلاں پل منڈا کارہائشی تھااور وینس ٹیلی ویثرن کے پروگرام گریس ٹائم کے پروڈیوسر ابرہیم فیض کاعزیز تھا کورنتھوس میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کاساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ابراہیم فیض کے مطابق مرزا ندیم کام سے فارغ ہوکر واپس اپنے گھر روانگی کے لیے شاہراہ پرکھڑا تھا اورگاڑی میں سوار ہونے کے لیے اس کے پیچھے موجود تھاکہ ایک تیز رفتارگاڑی جس کایونانی ڈرائیور اس پرقابونہ رکھ سکنے کی بناکر گاڑی کاکنٹرول کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں سڑک پرگھر جانے کے لیے تیار کھڑے مرزا ندیم پر گاڑی چڑھ دوڑی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اوراس کاساتھی بھی زخمی ہواجبکہ تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کوبھی شدید چوٹیں آئی اوراس کے جسم کی کافی ہڈیاں ٹوٹ گئی تمام زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم مرزا ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے کی خبر سن کرابراہیم فیض اوردیگر افراد ہسپتال پہنچ گے ۔مرزا ندیم یونان میں عرصہ دراز سے مقیم تھااورمختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اس نے اداکاری کی تھی۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz