پانچ پاکستانیوں سمیت یونانی ریلوے کو1.3ملین یورو کاٹیکہ لگانے والے گرفتار مال مسروقہ برآمد

ایتھنز(اجالانیوز)پانچ پاکستانیوں سمیت سات افراد یونانی ریلوے کی قیمتی تارچرانے کے الزام میں گرفتار چوری شدہ تار کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق تار چوروں نے ریلوے کولاکھوں یورو کی تار چوری کے علاوہ قومی ادارے کوبھاری نقصان پہنچایاہے جوکہ تقریبا1.3ملین یورو کے قریب ہے۔حکام کے مطابق ریلوے کی تار چوری کرنے والے جن میں پانچ پاکستانی ایک بھارتی اور ایک البانوی شہری شامل ہے نے ایتھنز کے نواحی علاقہ دکیلیا تاانوئی کے درمیان ریلوے کی جانب سے ٹرینوںکوبجلی مہیا کرنے والی قیمتی کاپر کی تارکو کھمبوں سے چوری کرلیاجس سے بجلی کے نظام اورمواصلات کے نظام میں تعطل پیداہوجس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان کاسامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق ساتوں ملزمان کویونان کے علاقہ وویتیا سے 1850کلوگرام چوری شدہ کاپر کی تار کے ساتھ پکڑاگیا جنھوں نے ریلوے کے مختلف سیکشنز سے اس کوچرایاتھا۔حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے بعد ملزمان نے اعتراف کیاہے کہ وہ تارچرانے کے عمل میں گذشتہ دوماہ سے سرگرم عمل تھے اورچوری شدہ تارکو سکریپ میں بیچ دیتے تھے۔تمام ملزمان کومقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کے ریمانڈ حاصل کرلیے گے ہیں۔ان ملزمان پرالزام ہے کہ انھوں نے ریلوے کی اعلیٰ کوالٹی کی کاپر تار جوکہ تیرہ لاکھ یورو مالیت کی تھی کوچوری کیاجن پرچوری،قومی خزانے کونقصان،قومی ادارے کے خلا ف مجرمانہ سرگرمی کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz