یقیناً موت و حیات اللہ کے ہاتھ میں ہے، یہ اسکا اختیار ہے لیکن بر سر اقتدار طبقہ کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں، حاکم کے فرائض اوررعایاکے کچھ حقوق بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے اراکین اسمبلی خود تو مزے لوٹ رہے ہیں مفلس اور غریب عوام ان کے زیر سایہ خود کشیاں کر رہے ہیں،اور وہ خود کو اس سے بری الزمہ قرار دے رہے ہیں،جو کسی غریب کی موت پر میڈیا کی آزادی اور آگاہی پر اعتراض کر رہے ہیں، غریب عوام کو ریلیف دینا ان کا کام نہیں ہے؟ مسلم لیگ ق کے ریاض پیرزادہ نے حالات سے تنگ افراد کی خودکشی کے واقعات کوخدا کی رضا قراردیا ہے۔ملک میں خودکشی کے واقعات پر ان کا کہناتھا کہ جوپیدا ہوا اس نے مرنا بھی ہے ہم اللہ کے کاموں میں دخل کیوں دیں۔موت حادثاتی ہو یا فطری وہ کسی کے اختیار میں نہیں ہوتی اس طرح تو کسی کی موت پر آنسو بہانے پر اعتراض کرنے والے کس طرح قوم سے مخلص ہوسکتے ہیں؟