دنیائے فٹ بال پر حکمرانی کی جنگ

جوہانسبرگ میں ہونے والے ورلڈکپ فٹبال نے دنیا بھر میں ایک ہیجان برپا کر رکھا ہے۔ورلڈکپ فٹبال کے اس ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جنہیں8گروپ میں تقسیم کیاگیاہے اورہرگروپ میں 4 ٹیمیں ہیں اورفیفاکے قوانین کے مطابق ہراسکواڈ 23 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ ماہرین ٹورنامنٹ میں برازیل، اسپین اور انگلینڈکوفیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ ورلڈکپ2010 دنیائے فٹ بال کا19واں ایونٹ ہے۔ یہ پہلاموقع ہے جب ٹورنامنٹ کی میزبانی افریقی ملک کررہا ہے۔ ایونٹ کے لیے عالمی معیارکے 10اسٹیڈیم تیارکیے گئے ہیں جن میں سے سب زیادہ گنجائش جوہانسبرگ کے سوکر سٹی اسٹیڈیم میں ہے جس میں91 ہزار141تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ نیلس پروٹ کے ایم بوم بیلا اسٹیڈیم میں43ہزار589 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے ورلڈ کپ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں اورکوچزسے اپیل کرتا ہوں کہ ایونٹ کو فیئرپلے بنایا جائے ،2010 میں ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ فٹ بال کا کھیل صرف گیندکوکک لگانے کا نہیں بلکہ اس کی سماجی اور ثقافتی اقدار ہیں، اس لیے ہم کھلاڑیوں سے کہیں گے کہ فیئر پلے کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ باقی دنیا کے لیے ایک مثال بنیں۔برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کرپہلے نمبرپر ہے جبکہ دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے ، جرمنی نے 3 ، یوراگوئے اور ارجنٹائن نے دو، دو، جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک مرتبہ ورلڈکپ جیتا ہے۔

آپ کے خیال میں کونسی فٹبال ٹیم ہارٹ فیورٹ ہوسکتی ہے ؟

فیفا ورلڈکپ پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz