قومی کرکٹ ٹیم کے ”اتحاد“ کی آزمائش!

ایشیا کی چار بڑی کرکٹ پاورز پاکستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان خطے میں حکمرانی کیلئے سری لنکامیں مدمقابل ہیں۔ شاہد آفریدی نے پراعتماد انداز میں کہا ہے کہ ٹیم متحد ہے، ٹورنامنٹ ان کے دعوے کی آزمائش ثابت ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنے اندرونی تنازعات پیچھے چھوڑ کر سری لنکا آئی ہے اور کپتان شاہد آفریدی ٹیم کو جیت کی راہ پر دیکھنے کے شدت سے آرزومند دکھائی دیتے ہیں۔ ٹیم میں شعیب اختر اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے ۔ ٹیم میں شاہ زیب حسن کے علاوہ دو نئے کھلاڑی اسد شفیق اور عمر امین شامل کیے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی حریف بیٹنگ کو قابو میں کرنے کیلئے شعیب اختر، محمد آصف، محمد عامر اور سعید اجمل سے توقعات وابستہ رکھے ہوئے ہیں ،آپ کے خیال میں شاہد آفریدی کی یہ توقعات کس حد تک پوری ہوں گی؟جبکہ ایک بڑے اسکور کیلئے ٹیم ان کے علاوہ سلمان بٹ، عمران فرحت اور شعیب ملک کی طرف دیکھے گی۔مذکورہ بیٹسمین ٹیم کیلئے بڑا اسکور کرسکیں گے؟سری لنکا نے اب تک چار مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے ۔ وہ اس بار چمپئن بننے کے لیے فیورٹ ہے۔آپ کے خیال میں سری لنکن ٹیم ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرسکے گی؟دیکھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیا کارنامہ انجام دیتی ہے، ایونٹ میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اچھے مقابلے کے لئے تیار ہے، دیکھنا ہے کہ پاکستان ٹیم ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس ایشیاء کپ کے حصول میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے کیونکہ موجودہ ٹیم اچھے بالرز اور بیٹسمینوں پر مشتمل ہے،اچھی فیلڈنگ آزمائش کی حامل ہوگی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz