خود کشی ایک بھیانک جرم ہے لیکن بعض افراد نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے غربت سے تنگ آکر مرنا پسند کرلیا، اور یہ سب کچھ اس شہر میں ہوا جہاں دو روپے کی روٹی کی تقسیم کا شور شرابہ رہتا ہے،اور وہاں ایک خاندان اس طرح زہر کھانے پہ مجبور ہوا۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہ پور کانجراں کے رکشہ ڈرائیور نے غربت سے تنگ آکر اپنی تین بچوں اور بیوی سمیت زہر کھالیا، باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگٴیں،شاہ پور کانجراں کا رہائشی امجد کے مطابق اس کا بھائی اکبر علی رکشہ ڈرائیور تھا ضروریات پوری نہ ہونے پر گھر میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا بھائی نے بتلایا کہ اکبر علی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گندم محفوظ کرنے والی گولیاں لاکر خود بھی کھالیں، اپنے تین بچوں اوربیوی کو بھی کھلادیں زہر کی گولیاں کھانے والے تینوں افراد ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگئے، جہاں اس کی اہلیہ کو بچالیا گیا،نہ جانے کتنے ایسے خاندان ہوں گے جو اسی طرح غربت کی زندگی بسر کررہے ہوں گے، ان کی فریاد کون سنے گا۔؟