یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو لیبیا کے دورے پر روانہ ہوگے اپنے دورے کے دوران وہ معمر قذافی سمیت لیبیا کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں

ایتھنز(اجالانیوز)یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو لیبیا کے دورے پر روانہ ہوگے اپنے دورے کے دوران وہ معمر قذافی سمیت لیبیا کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریںگے۔یونان کے وزیر اعظم کولیبیا کے دورے کی دعوت یونان کے دورہ پرآئے ہوئے لیبیا کے وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران دی تھی جس کے بعد یورگوپاپاندریو کا دورہ لیبیا کے حتمی شیڈول کوترتیب دیاگیا۔اپنے دورہ کے دوران یورگوپاپاندریو لیبیا کے ساتھ انتہائی اہم شعبہ جات میں تعاون علاقائی تعاون کوفروغ دینے کے علاوہ توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لیے لیبیاسے لیکوڈ گیس کی دستیابی کے لیے بات چیت کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران وہ لیبیائی تاجروں سرمایہ کاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔یونان میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے سرمایہ کاری میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کوحل کرنے کے لیے یونان کے وزیراعظم سمیت تمام وزرا اوردیگر شعبہ جات کے اعلیٰ حکام عرب ممالک کے ساتھ خصوصی پیش رفت کوفروغ دے رہے ہیں اورگذشتہ چند ماہ کے دوران یونان کی عرب ممالک کے وزرائے اعظم کے دورہ یونان اوریونان کی جانب سے اعلیٰ سطح کے وفودکے عرب ممالک کے دورے کیے گے جس میں سرمایہ کاری،صعنت وخرفت،توانائی،دوہرے ٹیکسوں میں چھوٹ کے علاوہ جہاز رانی کے شعبہ جات میں تعاون پرکام کیاگیاہے اورعرب سرمایہ کاروںکویونان کے مختلف شعبہ جا ت میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے خصوصی طورپر مائل کیاجارہاہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz