ایتھنز(اجالانیوز)ترک یونان سرحد پر یونان میں غیر قانونی طورپرداخل ہونے والے پناہ گزینوں کی لاشیں ملنے کاسلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق ترکی اوریونان کوتقسیم کرنے والے دریائے ایورس پر یونانی حکام کوگذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک عورت اوربچے سمیت پانچ افراد کی لاشیں دسیتاب ہوئیں ہیں جوغیر قانونی طورپر ترکی کی جانب سے یونانی حدود میں داخل ہوتے ہوئے موت کاشکارہوئے۔حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل سرحد پر واقع ایک نالے کے قریب سے ایک عورت اورایک مرد کی لاش ملی تھی جن کاتعلق تیونس اور صومالیہ سے تھا کہ گذشتہ روز سرحدی محافظوں کوایک چھ ماہ کے بچے کی لاش بھی ملی جس کے بعد اب حکام نے مطلع کیاکہ ان کوایک مرد کی لاش ترک یونان سرحد پر واقع یونانی سرحدی گاؤں دیدموتیخو کے قریب ایک گہرے کھڈے میں سے ملی ۔حکام کاکہناہے کہ لاش کسی افریقی ممالک کے باشندے کی معلوم ہوتی ہے۔گرمیوں کاآغاز ہوتے ہی ترکی کی جانب سے سمندری اورخشکی علاقہ جات سے یونان داخل ہونے والے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے جوترکی اوریونان کی سرحد بننے والے دریاکوعبور کرکے یونان داخل ہوتے ہیں جس دوران اکثر حادثات میں پناہ گزین اپنی جانوں کو ضائع کربیٹھتے ہیں۔