صدر نے 19ویں ترمیم کے مسودے پر دستخط کر دئیے

صدر نے 19ویں ترمیم کے مسودے پر دستخط کر دئیے
صدر زرداری نے 19 ویں ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے۔ ججوں کی تقرری سے متعلق 19 ویں ترمیم اب باقاعدہ طور پر آئین کا حصہ بن گئی۔ اس حوالے سے ایک تقریب بلاول ہائوس کراچی میں ہوئی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ 19 ویں ترمیم کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے 19 ویں ترمیم کی منظوری کو عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب صدر زرداری نے 19 ویں ترمیم کے بل پر دستخط کی تقریب کے بعد ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات بھی۔ جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz