Posted by Unknown on Saturday, February 05, 2011
ریمنڈ ڈیوس کو کچھ دن میں رہا کر دیا جائے گا، غیر ملکی ایجنسی کا دعویٰ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ تین افراد کے قتل میں ملوث امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو چند دن میں رہا کردیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے امریکہ میں پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ عدالت امریکی حکام کی جانب سے مہیا کئے گئے دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے جس کے چند دن بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا جائے گا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس لاہور میں امریکی سفارت خانے کا اہلکار تھا اور عدالت میں اس حوالے سے دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ریمنڈ ڈیوس نے ذاتی دفاع میں گولیاں چلائی جن سے ہلاکتیں ہوئیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 05, 2011
قاہرہ: نامعلوم افراد نے مصر سے اسرائیل کو گیس فراہم کرنے والی لائن دھماکے سے اڑا دی ہے۔ یہ کارروائی سنائی کے علاقے میں کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے سے دھویں کے بادل اور شعلے بلند ہوتے صاف نظر آرہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی نے اس کارروائی کا الزام دہشت گردوں پر عائد کیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 05, 2011
کراچی میں فائرنگ سمیت مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئےہیں۔. کراچی کے علاقوں کورنگی، قائد آباد، ناگن چورنگی، نیو کراچی سیکٹر الیون اور گلستان جوہر میں یہ واقعات پیش آئے.
کراچی میں فائرنگ سمیت مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئےہیں۔ کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں 42 سالہ پرویز نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی 30 سالہ ساجدہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، قائد آباد کے علاقے گل احمد چورنگی پر گارمنٹس فیکڑی کے لیبر روم سے فیکڑی ملازم 57 سالہ اورہ جان کی لاش ملی ہے جبکہ ناگن چورنگی کے قریب لیبارٹری کی دوکان پر تعینات پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ 50 سالہ عشرت علی اپنی پستول چل جانےکے نتیجے میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ گارڈن میں 41 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، نیو کراچی سیکڑ الیون جی میں رحمانیہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 30 سالہ خرم ،قاسم قادری اور فیاض زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،اور کاروباری مراکز اور دوکانیں بند ہو گئی۔۔گلستان جوہر بلاک 16 اور بلاک 13 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, February 05, 2011
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ جبکہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ جبکہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کئی شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کشمیری عوام کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کشمیر کے باسیوں کی خواہشات اور بنیادی حقوق کے احترام میں تنازعہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل کا تہیہ کیے ہوئے ہے ۔ جس پر ہم کشمیر کے بہادر لوگوں کی ان گنت قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو چھ عشروں سے ظلم کے خلاف مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار آزادی کشمیر سے وابستہ ہے۔ کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم، استبداد، عسکری دبائو اور ریاستی تشدد کا ڈٹ کا مقابلہ کررہے ہیں۔ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کشمیر اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ ایسے مذہبی ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جن پر گردش زمانہ اثر انداز نہیں ہوسکی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
ریڈکارڈ کے لئے 22فرروی کی آخری تا ریخ،اجالا نیوز سے
رابطہ کر کے معلومات حا صل کر سکتے ہیں
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
ریحا ن بٹ کیس میں ملزمان کو اغوا کے جرم میں 24سال قید قتل کی سزا اگلی پیشی پر ہوگی
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
- مختلف کاروائیوں میںغیر قانونی پناہ گزین گرفتار
- بینک کے با ہر دھماکا بینک کے شیشے کو نقصان
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
دوحہ: آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تینوں پاکستانی کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کردی ۔دوحہ میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ مائیکل بیلوف کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل نے کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا۔ مائیکل بیلوف کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل کیس کا حتمی فیصلہ سنادیا۔کراؤن پراسیکیوشن نے پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر فرد جرم عائد کی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال اگست میں انگلینڈ کیخلاف لارڈزٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیالزامات پر سلمان بٹ، محمد آصف اور محمدعامر کو معطل کردیا تھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011

ورلڈ کپ 2011: آفریدی کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کا باضابطہ اعلان
ورلڈ کپ کے لیے شاہد خان آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں نائب کپتانی مصباح الحق کے ذمے لگا دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بورڈ نے شاہد آفریدی کو 2011 تک کپتان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مصباح الحق نائب کپتان ہونگے۔ میگا ایونٹ میں انتخاب عالم کو ٹیم مینجر اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹیم فزیو ڈاکٹر ریاض کی جگہ ڈاکٹر فیصل حیات، جبکہ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کوسیکورٹی مینجر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ندیم سرور نے بتایا کہ عاقب جاوید بولنگ کنسلٹنٹ، شاہد اسلم اسسٹنٹ مینجر، طلحہ اعجاز ویڈیو اینلسٹ ہونگے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ٹور سلیکشن کمیٹی کوچ وقار یونس، مینجر انتخاب عالم، کپتان شاہد آفریدی اور نائب کپتان مصباح الحق پر مشتمل ہو گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
قاہرہ: مصر میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین آج صدارتی محل کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ پولیس نے رات گئے سات رہنماوٴں کو گرفتارکرلیا۔ حسنی مبارک کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر ہزاروں افراد ملین مارچ کیلئے تیار ہیں۔ حسنی مبارک کے حامیوں نے مظاہرین پر پتھر اور بوتل بم پھینکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور حکومت کے حامیوں کے درمیان فوج نے ٹینک کھڑے کرکے بفر زون قائم کردیا ہے۔ فوج وقفے وقفے سے فائرنگ کررہی ہے۔ قاہرہ میں پولیس نے سات نوجوان رہنماوٴں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ التحریر چوک پر محمد البرادی کے خطاب کے بعد واپس آ رہے تھے۔ مظاہرین اور حکومت کے حامیوں میں جھڑپوں کے دوران ہلاک افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے، سیکڑوں زخمی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران فرانسیسی اہلکار سمیت متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حسنی مبارک کے حامیوں نے ہوٹلوں میں گھس کر غیر ملکی صحافیوں پر حملے کئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
کراچی: سندھ کے 97 کنٹریکٹ افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ سندھ حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی اہم عہدوں پر فائز 97 افسروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کر دی گئی۔ سندھ حکومت کے گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کنٹریکٹ افسروں کو گھر بھیجنے کے فیصلے کے تحت محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 97 افسروں کو دس فروری سے پہلے برخاست کرنے تجویز دی ہے۔ جن افسروں کو فارغ کیا جارہا ہے ان میں سیکریڑی قانون غلام بنی شاہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس اختر میمن، پانچ ڈی آئی جیز، دین محمد بلوچ، نادر کھوسو، اکبر بھنگوار، خرم گلزاراور واحد شامل ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کے مشیر شرف الدین میمن سمیت گریڈ بیس کے 5 مشیر اور کئی اعلی عہدوں پر فائز افسر شامل ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 04, 2011
وفاقی کابینہ آج تحلیل کیے جانے کا امکان
وفاقی کابینہ کو آج تحلیل کرکے 17 رکنی مختصر کابینہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم نے نئی کابینہ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد دو فروری کوہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر سترہ سے اٹھارہ رکنی نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ نئی کابینہ میں سندھ سے مخدوم امین فہیم، نوید قمر، سید خورشید شاہ، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورعبد القادر پٹیل کو وزراء بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب سے شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، رحمان ملک، احمد مختار، قمر زمان کائرہ، حنا ربانی کھر اور راجہ پرویز اشرف کے نام زیر غور ہیں۔ بلوچستان سے آیت اللہ درانی اور خیبر پختون خواہ سے عاصمہ ارباب عالمگیر کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ اتحادیوں میں مسلم لیگ فنکشنل کے حاجی خدا بخش راجڑ، اے این پی کے غلام محمد بلور اور فاٹا سے حمید اللہ جان آفریدی کو وزراء بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملک عماد خان کو واحد وزیر مملکت رکھنے کا امکان ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
لاہور: لاری اڈے کے قریب دھماکہ، دو افراد جاں بحق، 23 زخمی لاہور میں لاری اڈا کے قریب دربار حیدر سائیں میں بم دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بابا حیدر سائیں کے عرس کی تقریبات جاری تھیں اور تین روزہ عرس کا دوسرا دن تھا اور جمعرات کے روز کی وجہ سے بھی دربار پر معموم سے زہادہ رش تھا۔ دربار کے قریب سے گذرنے والے ٹرک سے دھماکہ خیز مواد پھینگا گیا جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ذوالفقارجٹ اور اظہر فرید جاں بحق اور ایک پولیس کانسٹیبل راشد سمیت 23 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل حکام کے مطابق دھماکہ ہلکی نوعیت کے بم کا تھا، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
کیا نی برادران پاکستا نی برادری کے مفا د میں جوبھی فیصلہ کریں گے بھر پور سا تھ دیں گے ۔چوہدری افضال
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما امیر مقام نے سابق صدر پرویز مشرف سے دوستی کا اعتراف کرلیا، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کسی ہم خیالوں یا بے خیالوں میں نہیں گئی۔ اسلام آباد میں شانگلہ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی کے رکن ارشاد خان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں اپنا زور دکھائیں گے۔ ق لیگ کو کسی کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں، اب جس نے آنا ہے ہمارے ساتھ آئے۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق حقیقی اپوزیشن جماعت ہے جو ایشوز کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھمبوں کو ووٹ دینے کا وقت گزر گیا، پارٹی کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پرویز مشرف میرا دوست ہے اور میں اس دوستی سے انکار نہیں کر سکتا، دو حکومتوں کے دباوٴ کے باوجود الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرائے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 03, 2011
اسلام آباد: ایل پی جی پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیز نے گیس کی فی کلو گرام قیمت میں پندرہ روپے کمی کردی، گھریلو سلنڈر ایک سو ستتر اور کمرشل سلنڈر چھ سو اکیاسی روپے سستا ہوگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد آزاد کشمیر، گلگت، مظفرآباد، فاٹا، باغ اور سوات میں ایک کلو ایل پی جی ایک سو چالیس روپے کی ہوگئی۔ لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور ساہیوال میں قیمت ایک سو دس روپے، پشاور، بھاولپور، ملتان، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک سو پندرہ روپے، مری، راولپنڈی اور کوہاٹ میں قیمت ایک سو پچیس روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔
Read more »