اہل کشمیر سے یکجہتی کے لئے ریلیاں

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ جبکہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔ جبکہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کئی شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کشمیری عوام کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان کشمیر کے باسیوں کی خواہشات اور بنیادی حقوق کے احترام میں تنازعہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل کا تہیہ کیے ہوئے ہے ۔ جس پر ہم کشمیر کے بہادر لوگوں کی ان گنت قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو چھ عشروں سے ظلم کے خلاف مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار آزادی کشمیر سے وابستہ ہے۔ کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم، استبداد، عسکری دبائو اور ریاستی تشدد کا ڈٹ کا مقابلہ کررہے ہیں۔ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کشمیر اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ ایسے مذہبی ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جن پر گردش زمانہ اثر انداز نہیں ہوسکی ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz