ریمنڈ ڈیوس کو کچھ دن میں رہا کر دیا جائے گا، غیر ملکی ایجنسی کا دعویٰ

ریمنڈ ڈیوس کو کچھ دن میں رہا کر دیا جائے گا، غیر ملکی ایجنسی کا دعویٰ
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ تین افراد کے قتل میں ملوث امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو چند دن میں رہا کردیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے امریکہ میں پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ عدالت امریکی حکام کی جانب سے مہیا کئے گئے دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے جس کے چند دن بعد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا جائے گا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس لاہور میں امریکی سفارت خانے کا اہلکار تھا اور عدالت میں اس حوالے سے دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ریمنڈ ڈیوس نے ذاتی دفاع میں گولیاں چلائی جن سے ہلاکتیں ہوئیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz