مصر: مظاہرین کا صدارتی محل کی طرف مارچ

قاہرہ: مصر میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین آج صدارتی محل کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ پولیس نے رات گئے سات رہنماوٴں کو گرفتارکرلیا۔ حسنی مبارک کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر ہزاروں افراد ملین مارچ کیلئے تیار ہیں۔ حسنی مبارک کے حامیوں نے مظاہرین پر پتھر اور بوتل بم پھینکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین اور حکومت کے حامیوں کے درمیان فوج نے ٹینک کھڑے کرکے بفر زون قائم کردیا ہے۔ فوج وقفے وقفے سے فائرنگ کررہی ہے۔ قاہرہ میں پولیس نے سات نوجوان رہنماوٴں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ التحریر چوک پر محمد البرادی کے خطاب کے بعد واپس آ رہے تھے۔ مظاہرین اور حکومت کے حامیوں میں جھڑپوں کے دوران ہلاک افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے، سیکڑوں زخمی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران فرانسیسی اہلکار سمیت متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حسنی مبارک کے حامیوں نے ہوٹلوں میں گھس کر غیر ملکی صحافیوں پر حملے کئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz