کراچی: سندھ کے 97 کنٹریکٹ افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے 97 کنٹریکٹ افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی اہم عہدوں پر فائز 97 افسروں کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کر دی گئی۔ سندھ حکومت کے گریڈ 16 سے گریڈ 21 تک کنٹریکٹ افسروں کو گھر بھیجنے کے فیصلے کے تحت محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 97 افسروں کو دس فروری سے پہلے برخاست کرنے تجویز دی ہے۔ جن افسروں کو فارغ کیا جارہا ہے ان میں سیکریڑی قانون غلام بنی شاہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس اختر میمن، پانچ ڈی آئی جیز، دین محمد بلوچ، نادر کھوسو، اکبر بھنگوار، خرم گلزاراور واحد شامل ہیں جبکہ محکمہ داخلہ کے مشیر شرف الدین میمن سمیت گریڈ بیس کے 5 مشیر اور کئی اعلی عہدوں پر فائز افسر شامل ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz