ورلڈکپ: شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

ورلڈ کپ 2011: آفریدی کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کا باضابطہ اعلان
ورلڈ کپ کے لیے شاہد خان آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں نائب کپتانی مصباح الحق کے ذمے لگا دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بورڈ نے شاہد آفریدی کو 2011 تک کپتان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مصباح الحق نائب کپتان ہونگے۔ میگا ایونٹ میں انتخاب عالم کو ٹیم مینجر اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹیم فزیو ڈاکٹر ریاض کی جگہ ڈاکٹر فیصل حیات، جبکہ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کوسیکورٹی مینجر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ندیم سرور نے بتایا کہ عاقب جاوید بولنگ کنسلٹنٹ، شاہد اسلم اسسٹنٹ مینجر، طلحہ اعجاز ویڈیو اینلسٹ ہونگے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ٹور سلیکشن کمیٹی کوچ وقار یونس، مینجر انتخاب عالم، کپتان شاہد آفریدی اور نائب کپتان مصباح الحق پر مشتمل ہو گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz