ایتھنز میں بوری بند لاشیں اوربے گھر افراد کی اموات کاسلسلہ جاری

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)ایتھنز میں بوری بند لاشیں اوربے گھر افراد کی اموات کاسلسلہ جاری۔ایتھنزمیں گذشتہ روزسردی کی شدید لہر کے باعث ایتھنز کے مرکزی علاقہ سے دوروز کے دوران پولیس کودوبے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں جوسردی کی شدت برداشت نہ کرسکنے کے باعث جاں بحق ہوگے تھے پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد نشہ کے عادی تھے تاہم بلدیہ ایتھنز کی جانب سے بے گھر افراد کوکمبل بھی تقسیم کیے گے تھے ۔دریں اثنا ایتھنز پولیس کوایتھنز کے نواحی علاقہ آنولوسیا کے سنیٹری ورکر ز نے اطلاع دی کہ ایک بیگ میں سے ان کوانسانی جسم ملاہے جس پرپولیس نے موقع پرپہنچ کربیگ کاجائزہ لیاتواندر سے کسی نامعلوم شخص کادھڑملااورجسم کے بعض دیگرحصے بھی دستیاب ہوئے تاہم لاش کاسرنہیں ملا۔پولیس کاکہناہے کہ لاش کسی تارک وطن کی معلوم ہوتی ہے جس کوقتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑوں کوبیگ میں ڈالنے کے بعد کوڑے دان میں پھینک دیاگیاہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔ایک اورواقعہ میں ایتھنز کے انٹرسٹی ریلوے اسٹشن کے قریب واقع روڈ ماموری کے کوڑے کے ڈرم سے پولیس کوایک لاش دستیاب ہوئی ہے جس کوقتل کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کرنے کے بعد وہاں پرپھینکاگیاتھا۔پولیس کے مطابق صبح کے وقت ایک فرد نے کوڑا پھینکنے کے لیے کوڑے دان کا ڈھکن اٹھایاتواندر اسکو ایک انسانی سرنظر آیا جس سے وہ شدیدخوف وہراس کاشکارہوگیا حواس بحال ہونے پر اس نے پولیس کواطلاع کی جس نے جائے وقوع سے لاش کوبرآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔دوعینی شاہدین کاکہناہے کہ صبح نوبجے کے قریب دوافراد نے کوئی بھاری تھیلہ اٹھارکھاتھا جس کوکوڑے دان میں پھینکنے کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگے۔ایک دکاندارکاکہناہے کہ اس نے دیکھا کہ دوافراد نے  صبح آٹھ بجے کے قریب کوئی بھاری وزن اٹھارکھاہے جس کوبمشکل سنھبالے ہوئے تھے اوراس کوکوڑے دان میں پھینکنے کے بعد وہاں سے تیزی سے فرار ہوگے۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Read more »

بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف امونیا کی پاکستا نی تاجر برادری متحد ہو گئی

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)امونیا میں پاکستانی تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ماضی میں بننے والی پاکستانی بنگلہ دیشی اورافغان امن کمیٹی کے پاکستانی ارکان کی جانب سے ایک اہم اجلاس جامع مسجد درالامن امونیا میںبلایاگیا جس میں امونیا کی تاجر برادری کے علاوہ صحافی اوردیگر افراد نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں امونیا میں افغانیوں کی جانب سے بھتہ وصولی،پاکستانی دکانداروں کوتشدد کانشانہ بنانا،مفت خوری اوراسی نوعیت کے دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف متحدہ اورمتفقہ طورپر لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے شرکا کوآگاہی دی گئی۔اجلاس کے شرکا کوآگاہ کیاگیاکہ چند جرائم پیشہ عناصر پاکستانی تاجر برادری کومشکلات سے دوچار کررہے ہیں جس پرتمام تاجر برادری نے یک جا ہونے اورمتحدہ ہونے کاحلف دیا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ کسی بھی پاکستانی تاجر کے ساتھ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ فرد یاعناصر کی جانب سے ہونے والی زیادتی پرفوری طورپر تمام تاجر برادری اپنی دکانوں کوبندکرکے متعلقہ فردکی مدد کوپہنچیں گے اوراس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے علاوہ صورت حال پرقابوپانے کے بعد دکانوں کوکھولاجائے گا۔مسجد میں قرآن پاک کے سائے میں دیے جانے والے حلف میں تمام افراد نے اس پربھی اتفاق کیاکہ آپس کے معاملات کومل بیٹھ کرحل کریں گے اوراس کے لیے کسی بھی دوسرے ملک کے افراد کی مددنہیں لی جائے گی ایسی صورت میں مذکورہ فرد کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورپاکستانی برادری کے وقار کومحفوظ رکھنے کی خاطر تاجر برادری نے ہرقسم کے تعاون کاوعدہ کیااورجوتاجر افراد اس اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ان کودوبارہ شرکت کی دعوت دی جائے گی امونیا کے علاوہ دیگر علاقہ جات کے تاجروں کوبھی اس میں شامل کرنے پرغورہوگا۔
Read more »

پاکستانی محنت کش موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بحق

کسانتھی(سکندرریاض چوہان)پاکستانی محنت کش موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بحق۔علاقائی پولیس کی اطلاع کے مطابق گذشتہ رات ایک پاکستانی محنت کش جوکہ ڈلیوری کاکام کرتاتھاکی کار کے ساتھ ٹکر ہوئی جس مین موٹرسائیکل سوار جس کاتعلق پاکستان سے ہے شدیدزخمی ہوگیاجوکہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد کار کے ڈرائیور کوحراست میں لے کرزخمیوںکوہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاںبحق ہونے والے پاکستانی کے نام کاابھی تک علم نہیں ہوسکا۔
Read more »

لٹے پٹے پاکستانیوںکوواپس جانے میں بھی مشکلات کاسامنا ایف آئی اے نےIOMکے ذریعہ سے جانے والوں کوبھی روکنا شروع کردیا

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)لٹے پٹے پاکستانیوںکوواپس جانے میں بھی مشکلات کاسامنا ایف آئی اے نےIOMکے ذریعہ سے جانے والوں کوبھی روکنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگرنٹس جوکہ دنیا بھر میں اپنے اپنے ممالک رضاکارانہ طورپر جانے والوں کی مدد کرتی ہے اوران کووطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان کومقامی حکومت کی جانب سے نئی زندگی کی شروعات کے لیے معمولی رقم بھی فراہم کرتی ہے ۔یونان سے جانے والے پاکستانی جوکہ یونان میں معاشی بحران،بے روزگاری اوردیگر مجبوریوں کی وجہ سے یونان چھوڑکرپاکستان جارہے ہیں اورIOMکے ذرریعہ سے پاکستان روانہ ہوتے ہیں جبکہ ان کوسفارت خانہ کی جانب سے تنظیم کی جانب سے یقین دہانی ہوتی ہے کہ ان کوپاکستان کے ہوائی اڈوں پرنہیں روکا جائے گاتاہم گذشتہ چند ماہ سے پاکستان کے ہوائی اڈوں خصوصاًلاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے حکام ان کوروک کر ان سے بھاری معاوضے کے عوض چھوڑ دیتی ہے یاان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیاجاتاہے یونان سے لٹے پٹے اورحالات کے مارے جب پاکستان جاتے ہیں توحکام ان کے پاس معمولی رقم کوبھی لوٹ لیتی ہے جس سے ان کومزید معاشی استحصال ہوتاہے اورذہنی کوفت جس سے جان چھڑانے کے لیے وہ پاکستان کارخ کرتے ہیں سے دوبارہ واسطہ پڑتاہے جس سے ان کی زندگیاں دوبارہ مشکلات کاشکار ہوجاتی ہیں۔یونان کی سماجی وسیاسی شخصیات ،پاکستانی برادری اور اجالانیوزنے سفیر پاکستان عرفان الرحمان راجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں ایف آئی اے اوروزارت خارجہ کواس بارے مطلع کریں اوریونان سے لٹے پٹے جانے والے بدحال پاکستانیوں کے ساتھ انسانی ہمدردری کے طورپر ان کوجانے کی اجازت دی جائے اوران کومزید مسائل سے دوچار ہونے سے بچانے کے لیے اپناکرداراداکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس بارے معاملہ اٹھائیں۔
Read more »

جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک میں سونامی وارننگ جاری

جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی ورننگ جاری کردی گئی ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ سمیت بحر الکاہل کے تقریباً تمام ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق روس، فلپائن، گنی، آسٹریلیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، کولمبیا، پیرو، انڈونیشیا اور امریکی ریاست ہوائی کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
ریڈ کراس کے مطابق اس سونامی کی اونچائی بحرِ الکاہل میں موجود بیشتر جزائر کی اونچائی سے زیادہ ہے۔
امریکی اداروں کے مطابق جاپان سے 3800 میل دور امریکی ریاست ہوائی تک سونامی کی لہریں پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے اور لہریں سطح سمند سے تقریباً دو میٹر بلند ہو سکتی ہیں۔
تائیوان اور امریکی ریاست ہوائی میں سونامی کی وارننگ کے بعد ساحلی علاقوں کو خالی کروانا شروع کر دیا گیا ہے۔
چلی کے صدر سبیسٹین پنیرا نے چلی کے عوام کو کسی بھی مصیبت سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
Read more »

کینڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کی سخت پریکٹس

رلڈ کپ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشنز کے دوران ٹارگٹ میچز کھیلنا شروع کر دیئے۔ کینڈی کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں سخت گرمی میں قومی ٹیم نے آج دوسرے دن بھی پریکٹس کی۔ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں بیٹنگ لائن ناکا م ہونے کے بعد گرین شرٹس پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران مختلف ٹیمیں بنا کرانھیں ایک خاص ٹارگٹ دیا جاتا ہے اس پریکٹس سے بیٹسمینوں کو ہدف تک پہنچنے اور کنڈیشنز سے آگاہی میں مدد ملے گی ۔ یونس خان اور کامران اکمل پریکٹس میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہےاور زمبابوے کیخلاف میچ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔
Read more »

سینٹیرز کے اثاثے جاری، پیپلز پارٹی کے گل محمد امیر ترین

الیکشن کمیشن نے سینیٹرزکے اثاثوں کے گوشوارے جاری کر دیئے، پیپلزپارٹی کے گل محمد پونے تین ارب روپے اثاثوں کے ساتھ امیرترین سینیٹرہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پرویزرشید نے 80 ہزارروپے نقدی اور 1لاکھ 75 ہزارروپے بینک میں ظاہرکئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری گوشواروں کے مطابق اعظم سواتی کے ملک میں 31 کروڑ 49 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ ان کے متحدہ عرب امارات میں 1 کروڑ 60 لاکھ درہم، امریکہ میں 60 لاکھ ڈالرزکی جائیداد اور10 کروڑ80 لاکھ کی گاڑیاں ہیں۔
وسیم سجاد کے 13 کروڑ 16 لاکھ، نیربخاری کے 13 کروڑکے اثاثے ہیں۔ پیپلزپارٹی کےرحمان ملک کا لندن میں 25 لاکھ پاؤنڈ کا فلیٹ ہے، وہ بی ایم ڈبلیو گاڑی اور50 تولے سونے کے مالک بھی ہیں۔
چوہدری شجاعت تقریبا 6 کروڑروپے، بابراعوان 13 کروڑ 71 لاکھ روپے جبکہ سینیٹروقاراحمد خان نے صرف 12 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔
Read more »

تبدیلی نا گزیر ہو چکی، کوئی نہیں روک سکتا: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے جسے اب کوئی نہیں روک سکتا ۔
لاہور کے علاقے نیو مسلم ٹاؤن میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا کاررواں چلے گا تو کوئی گوجرانوالہ سے واپس نہیں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ رواں سال خوشخبری سنیں گے اور ملک میں نیا نظام آئے گاعمران خان نے کہا کہساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کا ووٹ ہی نہیں لیکن پیپلز پارٹی ایک کروڑ ووٹ پر حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں نورا کشتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کو حاصل کرنے اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
Read more »

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 7افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں جماعت اہلسنت کےعہدیدار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا۔
گارڈن کے علاقے میں واقع شو مارکیٹ کے قریب الماری والی گلی سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم افراد نے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا،جن میں سے ایک نوجوان کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ۔سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ 19 سالہ شمس الحق گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس سے پہلے کورنگی نمبر ایک کے علاقے میں صدیقیہ مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اہلسنت کورنگی کے امیر 45 سالہ سید محمود حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔ نیو کراچی تھانہ بلال کالونی کی حدود میں فائرنگ سے سنی تحریک بزرگ کمیٹی کے رکن ولی محمد قادری زخمی ہو گئے۔۔عزیز آباد بلاک تھری ایم بی لان کے قریب سے چھبیس سالہ نعمان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ملیر میں میمن گوٹھ سے دو روز پُرانی لاش برآمد ہوئی جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔سپر ہائی وئے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
Read more »

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

کینڈی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک سو دس رنز سے شکست دے دی۔ کینڈی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو شعیب اختر نے پہلے ہی اوور میں برینڈن مککلم کو بولڈ کردیا۔ چار رنز بنا کر جیمی ہاو عمر گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں ستاون رنز کا اضافہ کیا۔ گپٹل ستاون رنز بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے۔ ایک سو تیرہ کے مجموعی اسکور پر جیمز فرینکلن بھی آوٹ ہوگئے۔ اسکاٹ اسٹائرس اٹھائیس اور نیتھن مککلم انیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو دو رنز بنائے۔ ٹیلر نے ناقابل شکست ایک سو اکتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ میں ایک بار پھر کامران اکمل نے ناقص وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کیچز ڈراپ کئے۔ عمر گل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے اننگز کے آخری پانچ اوورز میں ایک سو دو رنز اسکور کئے۔ تین سو تین رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈر باؤلرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور پاکستانی بیٹسمین ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم بیالیسویں اوور میں ایک سو بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق باسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹم ساؤتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Read more »

اسلام آباد:افغانستان میں قیام امن ،افغان قیادت کو شامل کیا جائے، زرداری

صدر زرداری نے کہا ہے کہ قیام امن کا عمل بیرونی نہیں بلکہ افغان قیادت کے ذریعے مکمل ہونا چاہئے، یہ یقین دھانی بھی ہونی چاہئے افغان سرزمین کسی اور ملک کیخلاف استعمال نہیں کی جائے گی ۔
برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سر پیٹر رکٹس نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز، سیکرٹ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سر جان سیورز اور برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنر ایڈم تھامسن ان کے ساتھ تھے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا، سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور سلمان فاروقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم، دوست اور متحد افغانستان چاہتا ہے۔ طویل المدتی جنگ میں صرف فوج کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، نوجوانوں کو شدت پسندوں کے ہاتھوں میں جانے سے بچانے کیلئے مذاکرات اور ترقی و خوشحالی کا عمل بھی جاری رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خصوصا اتحادی ممالک پاکستان کو اپنی منڈیوں تک رسائی دیں۔
Read more »

فیصل آباد: حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکہ، 24 افراد جاں بحق، 100 زخمی

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے سے 24 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.
سول لائنز کے علاقے میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر زوردار بم دھماکہ ہوا جس سے قریبی سی این جی اسٹیشن، تین مکان اور دس گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں کھڑی کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔
حادثے کے فورآ بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراو کر کے سرچ آپریشن کیا اور شک کی بنا پر زخمی حالت میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا. حراست میں ئیا جانے والا 24 سالہ عثمان نامی شخص ہی دھماکے کا مرکزی ملزم نکلا جو ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں تھا.
دھماکے کی اطلاع پر فیصل آباد کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ زخمیوں میں زیادہ تر افراد کے جسم جھلس گئے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دھماکے سے پی آئی اے کی عمارت کا آدھا حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ متعدد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے. جائے وقوعہ پر موجود کئی گاڑیوں پر گولیوں کے نشانات بھی دیکھے گئے۔
ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
Read more »

سپریم کورٹ کا پنجاب پولیس میں شولڈر پروموشن 3دن میں ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں پر رپورٹ طلب کر لی ۔جبکہ ترقیوں پر نظر ثانی اور شولڈر پرموشنز تین دن میں ختم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔عدالت نے پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ شولڈر پرموشنز تین دن میں ختم کرکے تین روز میں تعمیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ معمول سے ہٹ کر ترقیاں غیر قانونی ہیں۔ ترقیوں پرنظر ثانی کی جائےاور چار ہفتوں میں رپورٹ دی جائے۔
Read more »

شہباز بھٹی قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی :گورنر کھوسہ

گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز بھٹی کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ۔ کچھ لوگ بھی گرفتار کئے ہیں
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کیےجن پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پنجاب اور وفاق میں کوئی تصادم نہیں ۔ فیصلہ عدالت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈ زمیں ہونے والی بدنظمی پر پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے۔گورنر نے یونیورسٹی کے ایف ایم ریڈیو پر اپنا پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔
Read more »

تنقید کرنا حق ہے لیکن کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں: انتخاب عالم

قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے مکمل اگاہ ہیں۔
سری لنکا کے شہر کینڈی میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ بعض مبصرین پاکستانی ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں لیکن وہ بھی سوئے ہوئے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی میچ میں حتمی 11 کھلاڑی کھلانے کا فیصلہ آنکھیں بند کر کے نہیں کیا جاتا۔
انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ جب سری لنکا آئے تھے تو پاکستان ٹیم فیورٹ نہیں تھی، تاہم اب صورتحال مختلف ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن خود کو فٹ قرار دے رہے ہیں، تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Read more »

لیبیا: طرابلس میں فوج کی کامیابی پر صدر کے حامیوں کا جشن

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فوج کی کامیابی پر صدر کے حامیوں نے جشن منایا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مختلف حصوں سے فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
سرکاری ترجمان موسیٰ ابراہیم نے طرابلس میں کسی قسم کی لڑائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے حامی ملک کے مختلف حصوں میں فوج کے دوبارہ قبضے پر خوشی منا رہے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر کی حامی فوجوں نے بن جواد، بن غازی، تبروک، راس لانوف اور زاویہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حکومت مخالفین نے اسکی تردید کی ہے۔
راس لانوف سے صدر مخالف فوجوں کے کمانڈر بشیر عبدالغدیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انکی فوج نے بن جواد کے قریبی قصبے النفلیہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
Read more »

ریمنڈ ڈیوس کیس میں قومی مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو گا :وزیراعظم گیلانی

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں قومی مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو گا،پارلیمنٹ کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ آئن میں ترمیم کر سکے ۔ 
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات کے دورا ن وزیر اعظم نے کہا کہ بڑے قومی اداروں کی تنظم نو کر رہے ہں جس کا ملکی معشتم پر مثبت اثر پڑےگا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تمام ملکی مسائل پر ساقسی اور مذہبی جماعتون کو اعتماد مں لاں جائے گا ۔
Read more »

صدرزرداری کی جانب سے بابراعوان کے خلاف فردجرم پر اظہارافسوس

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زردار ی نے وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف بارہ سال قبل ڈکیتی اور اغوا کے مقدمے میں فرد جرم عائد کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی عدالت میں بابر اعوان کیخلاف بارہ سال قبل کے سیاسی بنیاد پر قائم مقدمے میں فرد جرم کا عائد ہونا عدلیہ کی آزادی، انصاف کے عمل اور سیاسی روایات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ مقدمہ قائم ہوا اس وقت بابر اعوان آصف زرداری کے وکیل صفائی کے طور پر عدالتوں میں پیش ہو رہے تھے۔ شریک چیئرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ سول سوسائٹی، بار ایسوسی ایشنز اور باشعور شہری اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں گے۔ راولپنڈی میں سول جج کی عدالت میں وزیر قانون خود پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا تھا کہ ان کے خلاف الزامات بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر عائد کئے گئے
Read more »

یونیفکیشن بلاک کے 11 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی

یونیفیکیشن بلاک کے گیارہ اراکین نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے باضابطہ استعفٰی دے دیاہے۔ جبکہ وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی کے منصب سے بھی تین رہنما الگ ہوگئے ہیں۔
یونیفیکیشن بلاک نے پنجاب حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر کے وزارتیں نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے اندر پہلے سے حاصل قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی کےعہدوں سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
دستبردار ہونے والے رہنماوں نے اپنے استعفے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے سپرد کردیئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی عہدہ نہیں ہے اس وجہ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ذریعے یہ استعفے مسترد کردئیے جائیں گے۔ البتہ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کے منصب سے مستعفی ہونیوالے یونیفکیشن بلاک کے تینوں رہنماؤں کے استعفے قبول کرلئے جائیں گے۔
Read more »

ورلڈ کپ2011: ویسٹ انڈیزکی بنگلہ دیش کےخلاف9وکٹوں سے کامیابی

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5اوورز میں 58رنز بنائے،ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 12.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ ۔
ڈھاکہ مں جاری مچٹ مںا ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان شکبی الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بٹنگ کا فصلہص کات ۔ بنگالی کپتان کا یہ فصلہر سود مند ثابت نہ ہوا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹم صرف 58 رنز پر پوینٹن لوٹ گئی ۔ صرف جندو صدیین اور اشرافل ڈبل فیگرز مںد داخل ہوسکے ۔ جندئ نے 25 اور اشرافل نے 11 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلما ن بن نے چار، کما ر روچ اور ڈیرن سیخل نے تنن ، تنن وکٹںک حاصل کںل ۔ ویسٹ انڈینز نے مطلوبہ ہدف ترنہویں اوور مںر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کاو ۔ڈیرن سمتھ چھہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرس گیل 37 اور ڈیرن براوو 9 رنز کسارتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz