لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فوج کی کامیابی پر صدر کے حامیوں نے جشن منایا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مختلف حصوں سے فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
سرکاری ترجمان موسیٰ ابراہیم نے طرابلس میں کسی قسم کی لڑائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے حامی ملک کے مختلف حصوں میں فوج کے دوبارہ قبضے پر خوشی منا رہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر کی حامی فوجوں نے بن جواد، بن غازی، تبروک، راس لانوف اور زاویہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حکومت مخالفین نے اسکی تردید کی ہے۔
راس لانوف سے صدر مخالف فوجوں کے کمانڈر بشیر عبدالغدیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انکی فوج نے بن جواد کے قریبی قصبے النفلیہ پر قبضہ کر لیا ہے۔