سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں پر رپورٹ طلب کر لی ۔جبکہ ترقیوں پر نظر ثانی اور شولڈر پرموشنز تین دن میں ختم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔عدالت نے پنجاب پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ شولڈر پرموشنز تین دن میں ختم کرکے تین روز میں تعمیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ معمول سے ہٹ کر ترقیاں غیر قانونی ہیں۔ ترقیوں پرنظر ثانی کی جائےاور چار ہفتوں میں رپورٹ دی جائے۔