Posted by Unknown on Saturday, March 12, 2011
رلڈ کپ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشنز کے دوران ٹارگٹ میچز کھیلنا شروع کر دیئے۔ کینڈی کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں سخت گرمی میں قومی ٹیم نے آج دوسرے دن بھی پریکٹس کی۔ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں بیٹنگ لائن ناکا م ہونے کے بعد گرین شرٹس پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران مختلف ٹیمیں بنا کرانھیں ایک خاص ٹارگٹ دیا جاتا ہے اس پریکٹس سے بیٹسمینوں کو ہدف تک پہنچنے اور کنڈیشنز سے آگاہی میں مدد ملے گی ۔ یونس خان اور کامران اکمل پریکٹس میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہےاور زمبابوے کیخلاف میچ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔