لٹے پٹے پاکستانیوںکوواپس جانے میں بھی مشکلات کاسامنا ایف آئی اے نےIOMکے ذریعہ سے جانے والوں کوبھی روکنا شروع کردیا

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)لٹے پٹے پاکستانیوںکوواپس جانے میں بھی مشکلات کاسامنا ایف آئی اے نےIOMکے ذریعہ سے جانے والوں کوبھی روکنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگرنٹس جوکہ دنیا بھر میں اپنے اپنے ممالک رضاکارانہ طورپر جانے والوں کی مدد کرتی ہے اوران کووطن واپسی میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ ان کومقامی حکومت کی جانب سے نئی زندگی کی شروعات کے لیے معمولی رقم بھی فراہم کرتی ہے ۔یونان سے جانے والے پاکستانی جوکہ یونان میں معاشی بحران،بے روزگاری اوردیگر مجبوریوں کی وجہ سے یونان چھوڑکرپاکستان جارہے ہیں اورIOMکے ذرریعہ سے پاکستان روانہ ہوتے ہیں جبکہ ان کوسفارت خانہ کی جانب سے تنظیم کی جانب سے یقین دہانی ہوتی ہے کہ ان کوپاکستان کے ہوائی اڈوں پرنہیں روکا جائے گاتاہم گذشتہ چند ماہ سے پاکستان کے ہوائی اڈوں خصوصاًلاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے حکام ان کوروک کر ان سے بھاری معاوضے کے عوض چھوڑ دیتی ہے یاان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیاجاتاہے یونان سے لٹے پٹے اورحالات کے مارے جب پاکستان جاتے ہیں توحکام ان کے پاس معمولی رقم کوبھی لوٹ لیتی ہے جس سے ان کومزید معاشی استحصال ہوتاہے اورذہنی کوفت جس سے جان چھڑانے کے لیے وہ پاکستان کارخ کرتے ہیں سے دوبارہ واسطہ پڑتاہے جس سے ان کی زندگیاں دوبارہ مشکلات کاشکار ہوجاتی ہیں۔یونان کی سماجی وسیاسی شخصیات ،پاکستانی برادری اور اجالانیوزنے سفیر پاکستان عرفان الرحمان راجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں ایف آئی اے اوروزارت خارجہ کواس بارے مطلع کریں اوریونان سے لٹے پٹے جانے والے بدحال پاکستانیوں کے ساتھ انسانی ہمدردری کے طورپر ان کوجانے کی اجازت دی جائے اوران کومزید مسائل سے دوچار ہونے سے بچانے کے لیے اپناکرداراداکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس بارے معاملہ اٹھائیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz