جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک میں سونامی وارننگ جاری

جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی ورننگ جاری کردی گئی ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ سمیت بحر الکاہل کے تقریباً تمام ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق روس، فلپائن، گنی، آسٹریلیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، کولمبیا، پیرو، انڈونیشیا اور امریکی ریاست ہوائی کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
ریڈ کراس کے مطابق اس سونامی کی اونچائی بحرِ الکاہل میں موجود بیشتر جزائر کی اونچائی سے زیادہ ہے۔
امریکی اداروں کے مطابق جاپان سے 3800 میل دور امریکی ریاست ہوائی تک سونامی کی لہریں پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے اور لہریں سطح سمند سے تقریباً دو میٹر بلند ہو سکتی ہیں۔
تائیوان اور امریکی ریاست ہوائی میں سونامی کی وارننگ کے بعد ساحلی علاقوں کو خالی کروانا شروع کر دیا گیا ہے۔
چلی کے صدر سبیسٹین پنیرا نے چلی کے عوام کو کسی بھی مصیبت سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz