Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
حکومت کا پرائس کنٹرول کمیٹی بنانے کا فیصلہ، اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا حکومت نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے دس نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں کیا۔ کمیٹی میں حزب اختلاف کے اراکین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اشیائے خوردو نوش کی قمیتوں کا جائزہ لیا کرے گی۔ کمیٹی کی معاونت صوبائی چیف سیکرٹریز کیا کریں گے
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے کوشاں ہیں، قیام امن کیلئے کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرسکتی ہے،پارلیمنٹ لاجزکے منصوبے کا فیصلہ ہاوٴس کے حوالے کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے کئی سوالات پروضاحتی جوابات دئیے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے کوشاں ہیں،قومی اسمبلی میں کراچی کی صورتحال پر بحث ہوسکتی ہے،تاہم کراچی میں کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت ہی کرسکتی ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ لاجزکی تعمیر کے منصوبے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کی لاگت دوارب نوے کروڑ نہیں ہے، منصوبے کیلئے اکتالیس کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاجز کا معاملہ پارلیمینٹیرینز افیئرز ڈویژن کا ہے،منصوبے کا فیصلہ ہاوٴس کے حوالے کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاجز کے منصوبے کا افتتاح خوشی سے نہیں کیا تھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ ڈومودیدوف پردھماکے سے پینتیس افراد ہلاک اورایک سو تیس زخمی ہو گئے۔ دھماکا ائیرپورٹ لاوٴنج میں اس وقت ہوا جب مسافر سامان چیک کرواہے تھے۔ دھماکے کے بعد لاوٴنج میں دھواں پھیل گیااوربھگدڑ مچ گئی۔ جس کے بعد لوگوں کوایمرجنسی راستے سے باہر نکالا گیا۔ حکام نے دھماکے کو دہشت گردی کی کارروائی قراردیا ہے۔ روسی صدرنے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی اکاؤنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس، وزیر بننے سے پہلے کے ہیں، ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اکائونٹس منجمد ہونے کی اطلاع فون پر دی گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
جاپان: ایک بار پھر برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی جنوبی جاپان میں ایک بار پھر برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی جس کے پیش ِنظر چار لاکھ دس ہزار مرغیوں کوجنوبی جاپان سے نکال دیا گیا ہے اور کچھ مرغیوں کو مار دیا گیا ہے۔ مختلف جگہوں کی صفائی کی جا رہی ہے، جن گاڑیوں میں مرغیاں لائی جاتی ہیں ان کو دھلوایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے گورنر اور نئے گورنر دونوں نے برڈ فلو کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات اٹھائے مگر دونوں ہی برڈ فلو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے، ویرا زوناریوا کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور روس کی ویرا زوناریوا نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ روبن سوڈرلنگ اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے چوتھے مرحلے میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے آسٹریا کے جرگن میلزر کو باآسانی چھ تین، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ سویڈن کے روبن سوڈرلنگ کو یوکرائن کے الیکزینڈر ڈولگپولو سے ایک سخت مقابلے کے بعد ایک چھ ، چھ تین، چھ ایک، چار چھ اور چھ دو کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے مقابلوں میں روس کی ویرا زونا ریوا نے چیک ری پبلک کی آیویٹا بینیسووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے زیر کیا جبکہ چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹا نے اطالوی سٹار فلاویہ پینیٹا کو مات د یکر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
سپریم کورٹ: نیب چیئرمین تعیناتی کیس، وفاقی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے نیب چئیر مین جسٹس دیدار حسین شاہ کی تعیناتی سے متعلق جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ نیب چئیرمین دیدار حسین کی تعیناتی کو چوہدری نثار اور شاہد اورکزئی نے چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ان کی تعیناتی کے آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ آج سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ نے نیب چئیر مین کی تعیناتی سے متعلق جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت دئے جانے کی استدعا کی۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ اس کیس کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنا چاہتے، عدالت نے وفاق کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, January 24, 2011
کرپشن کے بااثر ملزموں کو پکڑا جائے، چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے اصل ملزمان کو پکڑا جائے، با اثر لوگوں پر ہاتھ نہ ڈالنے کا کلچر ختم ہونا چاہئے۔ نیشنل انشورنس کارپوریشن کرپشن سکینڈل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اٹھارہ ارب روپے کا سکینڈل ہے، معمولی کرپشن نہیں، ملک و قوم کا پیسہ اتنی آسانی سے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کنہا تھا کہ صحیح تحقیقات کریں، ملزمان کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں یا پیسے واپس لائیں۔ چیف جسٹس کا ایف آئی اے حکام کو کہنا تھا کہ آپ کو ایک بیچارا ایاز خان مل گیا ہے، اسے جیل میں ڈال کر سب الزام تھوپ رہے ہیں، دیگر ملزمان کو بھی پکڑیں۔ جسٹس رمدے نے کہا کہ ملزمان مفرور ہیں اور ایف آئی اے کچھ نہیں کر رہی۔ سیکریٹری کامرس ظفر محمود نے عدالت میں بتایا کہ اداروں کے کمرشل آڈٹ کا اختیار سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو منتقل ہو چکا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے کیس کی تفتیش تبدیل کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو وقفے کے بعد طلب کر لیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, January 23, 2011

نظام کی تبدیلی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ الطاف حسین کی آواز پورے پاکستان کی آواز ہے۔ کراچی میں دورہ نائن زیرہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اتحاد کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مضبوط کرنے کیلئے نفرتوں کی سیاست ختم ہو جانی چاہیے۔ ملکی امن کیلئے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں کمی کا فیصلہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کہنے پر کیا۔ اخراجات میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی۔ وزارتیں کم کر دی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو طاقت ور بنانا ہے تو قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ملک میں ایمان ، اتحاد اور تنظیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے محبتوں کا پیغام لے کر آیا ہوں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, January 23, 2011

بغداد: کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک
بغداد مین ایک ہی دن میں تین مختلف جگہوں پر ہونے والے کار بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد میں المصباح میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے اس وقت ہوئے جب پولیس اس علاقے کا گشت کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کار بم کے ذریعے کیے گئے۔ جبکہ دوسرا دھماکا دریائے ترگس کر قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ تحصیل کراڈا میں ہونے والے ایک اور دھماکے میں بھی پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں متنقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, January 23, 2011

آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل ریٹائرڈ امام قتل
آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل ریٹائرڈ امام کو قتل کر دیا گیا۔ کرنل امام کو 26 مارچ 2009 کو لشکر جھنگوی کے ایک گروپ نے اغوا کیاتھا۔ ان کے ساتھ خالد خواجہ اور بی بی سی کے نمائندے اسدقریشی کو بھی یرغمال بنایا گیا تھا۔ اغوا کئے جانے سے پہلے کرنل امام کا عثمان پنجابی سے رابطہ تھا۔ یہ لوگ بعض طالبان لیڈروں سے انٹرویو کیلئے شمالی وزیرستان گئے تھے۔ جہاں طالبان کمانڈر مولاناولی الرحمان نے انہیں یرغمال بنا لیا۔ خالد خواجہ کو گزشتہ سال قتل کر دیا گیا۔ جبکہ اسد قریشی کو دو کروڑ ستر لاکھ روپے تاوان وصول کر کے پچھلے سال رمضان کے مہینے میں رہا کر دیا گیا تھا۔ کرنل امام کی رہائی کے لئے 5 کروڑ تاوان مانگا گیا۔ جلال الدین حقانی کے بیٹے سراج الدین حقانی اور شمالی وزیرستان کے اہم کمانڈر گل بہادر نے کرنل امام کی رہائی کے لئے کوششیں شروع کیں۔ بعد میں عثمان پنجابی اور حکیم اللہ محسود کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں عثمان پنجابی اور ااس کا بھائی صابر مارے گئے۔ اوریرغمال بنائے ہوئے دونوں افراد کرنل اور اسد قرشی دوسرے گروپ کی تحویل میں آ گئے۔ اس گروپ کے سربراہ کا نام تا حال منظر عام پر نہیں آیا لیکن یہ گروپ طالبان ہی کا تھا۔ کرنل امام اور خالد خواجہ آئی ایس آئی کےسابق افسر ہیں۔ کرنل امام طالبان کے دور حکومت میں قندھار میں پاکستان کے قونصل جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ امام ان کا کوڈ نام تھا جبکہ اصلی نام امیر سلطان تارڑ ہے۔ انہوں نے اٹھارہ سال فوج مین ملازمت کی جس میں سے گیارہ سال آئی ایس آئی سے وابستہ رہے۔ طالبان کی طرف سے جاری کردی ایک ویڈیو کے مطابق خالد خواجہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے کیلئے کام کرتے رہے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, January 23, 2011
وزیر اعظم کا وزرا کی تعداد اٹھارویں ترمیم کے مطابق کرنے کا اعلان وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کابینہ میں ردوبدل کے بعد وزرا کی تعداد اٹھارویں ترمیم کے مطابق کرنے کااعلان کردیا ہے۔ لاہور میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم کابینہ میں کمی اور تبدیلی پارٹی اور اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں بہت کم فرق رہ گیا ہے۔ اپوزیشن جو ایڈوائس کرتی ہے۔ حکومت اسے مان لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے کوئی سازش نہیں ہورہی۔ حکومت کو دس نکاتی ایجنڈا دینا اظہار اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں جبکہ وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ بھی ہم خود کریں گے۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف کے لئے تسلی بخش اقدامات کئے جائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں غریبوں کے لئے بجلی،گیس کی قیمتوں میں کمی اور ہیلتھ انشورنس جیسے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, January 23, 2011
آسٹریلیا نے انگلنیڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی تیسرے ون ڈے میچ میں دل چسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ سات ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو تین صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔ سڈنی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم اڑتالیس اوورز میں دو سو چودہ رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ جوناتھن ٹروٹ چوراسی رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کپتان اینڈریو سٹراس نے 23، آیئون مورگن نے 30 اور لیوک رائٹ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ بریٹ لی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسپنر زیویر دوہرٹی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے چھیالیس اوورز میں چھ وکٹ پر ہدف پورا کر لیا۔ ڈیوڈ ہسی نے اڑسٹھ اور براڈ ہیڈن نے چوون رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔ کرس ٹریملیٹ اور پال کالنگ ووڈ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے چھبیس جنوری کو ایڈیلیڈ میں ہو گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011
پاترا(اجالانیوز) بینک کے اوقات کار ختم ہونے پر بینک کابیرونی دروازہ توڑکر ڈاکو پانچ لاکھ کی کامیاب ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق پاترا کی شاہراہ کورنتھوس اورپاپافلیسا پر قائم نیشنل بینک آف گریس کی شاخ پر بینک کے دفتری اوقات کار ختم ہونے پرعملے نے بینک کے بیرونی دروازے کوبند کردیاکہ تھوڑی دیر بعد دونامعلوم ڈاکوجنھوں نے اپنے سروں پرہیلمٹ پہن رکھے تھے نے بیرونی شیشے کے دروازے کوتوڑدیا اوراندر داخل ہوکراسلحے کی نوک پرپانچ لاکھ یورو لے کرسرعت سے فرار ہوگے۔چند منٹوں میں ہونے والی اس ڈکیتی میںعملے کے افراد کسی بھی کارروائی کرنے سے قاصر رہے۔پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پرعلاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم ڈاکوؤںکو گرفتارنہ کیاجاسکا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011
برسلز(اجالانیوز)یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے افغانی پناہ گزین کوواپس یونان بھیجنے پر پابندی عائد کرکے اس کوبلجئیم میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے رہنے کی اجازت دے دی۔گذشتہ روز بلجئیم میں یورپین یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے اپنے فیصلے میںکہاکہ یونان میں پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی کے اس کووہاں بھیجاجائے۔افغان پناہ گزین جوکہ سال2009ء میں یونان پہنچنے کے بعد بلجئیم پہنچاتھا نے مقامی حکومت سے پناہ کی درخواست کی تھی جس پراس کی درخواست پرغور کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ چونکہ وہ یونان کے راستے بلجئیم پہنچاہے اوریورپین یونین کے ڈبلن دوئم معاہدے کے تحت اس کے انٹری مقام پر اس کوواپس بھیجاجائے جس پرپناہ گزین نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں بلجئیم میں رہنے کے متعلق اپیل کی کیونکہ یونان میں اس پناہ گزینوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے پیش نظر کسی بہتر رویے کی توقع نہیں تھی اسی لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پراس کوبلجئیم میں رہنے کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے اس کے حق میں فیصلہ سنادیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز اربن ٹرانسپورٹ پر مستقل سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک سال کے لیے کارآمد سفری کارڈ پیر چوبیس جنوری سے جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔ایتھنز اربن ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق ایک سال کے لیے جاری کیے جانے والے کارڈ کی مالیت450یورو رکھی گئی ہے جوکہ ایتھنز کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ اورایتھنز ائیر پورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا جس میں اربن الیکٹرک ٹرین،بسیں ،ٹرالیز،ٹرامز اورائیرپورٹ جانے والی ٹرینوں پربھی کارآمد ہوگا جبکہ دوسویورومالیت کے سالانہ بس کارڈکے حامل فرد کوایتھنز کی تمام بسوں،ٹرالیز،ٹرام اورالیکٹرک ٹرین کیفیسیا پیریا پر سفر کرنے کی سہولت ہوگی ائیر پورٹ کے لیے الگ سے ٹکٹ حاصل کرنا ان کے لیے لازم ہوگا۔اربن ٹرانسپورٹ کے حکام اس سے قبل نوے منٹ کیلیے بسوں کی ٹکٹوں کی قیمتوںمیں بھی اضافے کااعلان کرچکی ہے جوکہ یکم فروری سے 1.40یورو ہوگا جبکہ سالانہ کارڈ کی مدت31جنوری2012تک ہوگی۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے تین افراد کوایتھنز پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گرفتارکرلیا تینوں ایجنٹوں کے وارنٹ گرفتاری کارفوجزیرے کی عدالت نے جاری کیے تھے۔ایتھنز پولیس نے انسداد جرائم کے سکواڈ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایتھنز کے علاقہ نیکیا سے دوعراقی اورایک مراکو کے شہری کوگرفتارکرکے ان کومزید تفتیش کے لیے حوالات میں بند کردیاہے۔تینوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ان کے دیگر سات ساتھیوں کے ساتھ جاری کیے تھے کارفو کی عدالت سے جاری ہونے والے ان کی گرفتاری کے احکامات گذشتہ دنوں سمندر میں پیش آنے والے حادثے جس میں اڑھائی سو سے زائد افغان پناہ گزین سمندر میں حادثے کاشکار ہوئے تھے کے بعد ان سے موصول ہونے والی تفتیش کے بعد جاری کیے گے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان ایتھنز سے غیر قانونی پناہ گزینوں کومختلف ذرائع اورطریقوں سے اٹلی لے جانے میں ملوث ہیں۔پولیس کاخیال ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں عراقی گینگ کے لیڈر ہیں جوتمام معاملات کوطے کرتے ہیں۔پولیس کاکہناہے کہ ان تمام افراد کوغیرقانونی طورپر اٹلی لے جانے کی کوشش میں تمام ملزمان ملوث ہیںاس سے قبل پولیس نے دوترک ایجنٹوں سمیت ایتھنز سے ایک شامی اورایک افغانی انسانی سمگلر کوگرفتارکیاتھا کہ ایتھنز پولیس نے حاصل ہونے والی مزید معلومات کی روشنی میں ایجنٹوں کے مزید تین ساتھیوں کوگرفتارکرلیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)پانچ فروری کویوم یک جہتی کشمیر کویادگار طورپرمنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق امسال یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پرجوکہ ایتھنزمیں پانچ فروری کومنایاجائے گاجس کی تیاریاں پاک کشمیر ویلفئیرسوسائٹی یونان کے زیر اہتمام کی جارہی ہیں۔پاک کشمیر سوسائٹی یونان کے صدر راجہ مجاہد اقبال جرال نے اجالانیوز کے چیف ایڈیٹر سکندرریاض چوہان سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سال پانچ فروری کویادگار طورپرمنانے کی خاطر یورپ کے دورہ پرآنے والے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عتیق احمد خان کودورہ یونان کی دعوت دی جارہی ہے اوران سے یونان کے لیے وقت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انھوں نے آگاہ کیاکہ سردار عتیق احمد خان کی شرکت اگر متوقع نہ ہوسکی توحسب پروگرام وانتظام یورپ سے کشمیری رہنماؤں کودورہ یونان کی دعوت دی جارہی ہے جوکہ اس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے کشمیر کاز کے متعلق آگاہی دیں گے۔راجہ مجاہد اقبال جرال نے آگاہ کیاکہ یوم یک جہتی کشمیر کوبہتر طورپر اجاگر کرنے اورکشمیریوں پربھارت کے ریاستی جبر کوواضح کرنے کے یونان کی اعلیٰ سیاسی وسماجی شخصیات کوبھی مدعوکیاجائے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011
ایتھنز(داکٹر تنویراحمد سنی)ایتھنز یونیورسٹی کے سامنے پناہ حاصل کرنے والے افغان پناہ گزینوں کامطالبہ زور پکڑگیا بعض پناہ گزینوں نے اپنے منہ سی لیے۔انتیس دسمبر سے ایتھنز یونیورسٹی کے مرکزی داخلی مقام کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے والے افغان پناہ گزینوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ان کویونان میں سیاسی پناہ دی جائے کیونکہ ان کے ملک کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ وہ وہاں پرجاکر اپنی زندگیوںکوبہتر طریقے سے گزار سکیں اوران کی جانوں کووہاں پرخطرہ ہے۔بھوک ہڑتالی کیمپ پر لگائے گے بینر پر انھوں نے لکھاہے کہ وہ درخواست کرتے ہیں کہ ان کوپناہ دی جائے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعض افغان پناہ گزینوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ حکومت پرمزید دباؤبڑھانے کی خاطر اپنے منہ سی لیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, January 22, 2011
ایتھنز(ڈاکٹرتنویراحمدسنی)ترکی نے یونان کی جانب سے غیر قانونی پناہ گزینوں کوواپس لینے سے انکار کردیا پہلے یونان یہ ثابت کرے کے واپس کیے جانے والے پناہ گزین ترکی کی جانب سے یونان پہنچے تھے ترکی کی جانب سے اپنائے جانے والے موجودہ رویے کوانتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھاجارہاہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ ہواتھاکہ یونان ترکی کو ایک ہزار درخواستیں سالانہ جمع کرائے گا جس میںترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے غیرقانونی پناہ گزینوں کوترکی واپس لے گاتاہم ترکی کی جانب سے یکدم رویے میں تبدیلی رونما ہوئی ہے اوراس نے یونان پرواضح کیاہے کہ وہ پہلے یہ ثابت کرے کہ ان کوواپس کیے جانے والے پناہ گزین ترکی سے آئے ہیں۔گزشتہ سال یونان نے 16123پناہ گزینوں کوترکی کے حکام کے حوالے کرنے کے لیے 879درخواستیں جمع کرائی تھی جن میں سے ترکی نے فقط283درخواستوں کوقبول کیاتھا۔ترکی کویونان کی جانب سے زمینی سرحد پرآہنی باڑ لگائے جانے پر بھی تحفظات کاسامنا ہے اسی لیے ترکی نے یہ انتہائی سخت قدم اٹھایاہے۔
Read more »