آسٹریلیا نے انگلنیڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

آسٹریلیا نے انگلنیڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی
تیسرے ون ڈے میچ میں دل چسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ سات ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو تین صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔ سڈنی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم اڑتالیس اوورز میں دو سو چودہ رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ جوناتھن ٹروٹ چوراسی رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کپتان اینڈریو سٹراس نے 23، آیئون مورگن نے 30 اور لیوک رائٹ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ بریٹ لی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسپنر زیویر دوہرٹی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے چھیالیس اوورز میں چھ وکٹ پر ہدف پورا کر لیا۔ ڈیوڈ ہسی نے اڑسٹھ اور براڈ ہیڈن نے چوون رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔ کرس ٹریملیٹ اور پال کالنگ ووڈ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے چھبیس جنوری کو ایڈیلیڈ میں ہو گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz