بینک کے اوقات کار ختم ہونے پر بینک کابیرونی دروازہ توڑکر ڈاکو پانچ لاکھ کی کامیاب ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب

پاترا(اجالانیوز) بینک کے اوقات کار ختم ہونے پر بینک کابیرونی دروازہ توڑکر ڈاکو پانچ لاکھ کی کامیاب ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق پاترا کی شاہراہ کورنتھوس  اورپاپافلیسا پر قائم نیشنل بینک آف گریس کی شاخ پر بینک کے دفتری اوقات کار ختم ہونے پرعملے نے بینک کے بیرونی دروازے کوبند کردیاکہ تھوڑی دیر بعد دونامعلوم ڈاکوجنھوں نے اپنے سروں پرہیلمٹ پہن رکھے تھے نے بیرونی شیشے کے دروازے کوتوڑدیا اوراندر داخل ہوکراسلحے کی نوک پرپانچ لاکھ یورو لے کرسرعت سے فرار ہوگے۔چند منٹوں میں ہونے والی اس ڈکیتی میںعملے کے افراد کسی بھی کارروائی کرنے سے قاصر رہے۔پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پرعلاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم ڈاکوؤںکو گرفتارنہ کیاجاسکا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz