نظام کی تبدیلی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

نظام کی تبدیلی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ الطاف حسین کی آواز پورے پاکستان کی آواز ہے۔ کراچی میں دورہ نائن زیرہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اتحاد کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مضبوط کرنے کیلئے نفرتوں کی سیاست ختم ہو جانی چاہیے۔ ملکی امن کیلئے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں کمی کا فیصلہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کہنے پر کیا۔ اخراجات میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی۔ وزارتیں کم کر دی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو طاقت ور بنانا ہے تو قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ملک میں ایمان ، اتحاد اور تنظیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے محبتوں کا پیغام لے کر آیا ہوں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz