ایتھنز(داکٹر تنویراحمد سنی)ایتھنز یونیورسٹی کے سامنے پناہ حاصل کرنے والے افغان پناہ گزینوں کامطالبہ زور پکڑگیا بعض پناہ گزینوں نے اپنے منہ سی لیے۔انتیس دسمبر سے ایتھنز یونیورسٹی کے مرکزی داخلی مقام کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے والے افغان پناہ گزینوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ان کویونان میں سیاسی پناہ دی جائے کیونکہ ان کے ملک کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ وہ وہاں پرجاکر اپنی زندگیوںکوبہتر طریقے سے گزار سکیں اوران کی جانوں کووہاں پرخطرہ ہے۔بھوک ہڑتالی کیمپ پر لگائے گے بینر پر انھوں نے لکھاہے کہ وہ درخواست کرتے ہیں کہ ان کوپناہ دی جائے۔بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعض افغان پناہ گزینوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ حکومت پرمزید دباؤبڑھانے کی خاطر اپنے منہ سی لیں۔