برسلز(اجالانیوز)یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس نے افغانی پناہ گزین کوواپس یونان بھیجنے پر پابندی عائد کرکے اس کوبلجئیم میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے رہنے کی اجازت دے دی۔گذشتہ روز بلجئیم میں یورپین یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے اپنے فیصلے میںکہاکہ یونان میں پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی کے اس کووہاں بھیجاجائے۔افغان پناہ گزین جوکہ سال2009ء میں یونان پہنچنے کے بعد بلجئیم پہنچاتھا نے مقامی حکومت سے پناہ کی درخواست کی تھی جس پراس کی درخواست پرغور کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ چونکہ وہ یونان کے راستے بلجئیم پہنچاہے اوریورپین یونین کے ڈبلن دوئم معاہدے کے تحت اس کے انٹری مقام پر اس کوواپس بھیجاجائے جس پرپناہ گزین نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں بلجئیم میں رہنے کے متعلق اپیل کی کیونکہ یونان میں اس پناہ گزینوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے پیش نظر کسی بہتر رویے کی توقع نہیں تھی اسی لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پراس کوبلجئیم میں رہنے کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے اس کے حق میں فیصلہ سنادیا۔