ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز اربن ٹرانسپورٹ پر مستقل سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک سال کے لیے کارآمد سفری کارڈ پیر چوبیس جنوری سے جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔ایتھنز اربن ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق ایک سال کے لیے جاری کیے جانے والے کارڈ کی مالیت450یورو رکھی گئی ہے جوکہ ایتھنز کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ اورایتھنز ائیر پورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا جس میں اربن الیکٹرک ٹرین،بسیں ،ٹرالیز،ٹرامز اورائیرپورٹ جانے والی ٹرینوں پربھی کارآمد ہوگا جبکہ دوسویورومالیت کے سالانہ بس کارڈکے حامل فرد کوایتھنز کی تمام بسوں،ٹرالیز،ٹرام اورالیکٹرک ٹرین کیفیسیا پیریا پر سفر کرنے کی سہولت ہوگی ائیر پورٹ کے لیے الگ سے ٹکٹ حاصل کرنا ان کے لیے لازم ہوگا۔اربن ٹرانسپورٹ کے حکام اس سے قبل نوے منٹ کیلیے بسوں کی ٹکٹوں کی قیمتوںمیں بھی اضافے کااعلان کرچکی ہے جوکہ یکم فروری سے 1.40یورو ہوگا جبکہ سالانہ کارڈ کی مدت31جنوری2012تک ہوگی۔