آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے، ویرا زوناریوا کوارٹر فائنل میں

آسٹریلین اوپن: اینڈی مرے، ویرا زوناریوا کوارٹر فائنل میں
برطانیہ کے اینڈی مرے اور روس کی ویرا زوناریوا نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ روبن سوڈرلنگ اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے چوتھے مرحلے میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے آسٹریا کے جرگن میلزر کو باآسانی چھ تین، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔ سویڈن کے روبن سوڈرلنگ کو یوکرائن کے الیکزینڈر ڈولگپولو سے ایک سخت مقابلے کے بعد ایک چھ ، چھ تین، چھ ایک، چار چھ اور چھ دو کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کے مقابلوں میں روس کی ویرا زونا ریوا نے چیک ری پبلک کی آیویٹا بینیسووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے زیر کیا جبکہ چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹا نے اطالوی سٹار فلاویہ پینیٹا کو مات د یکر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz