Posted by Unknown on Friday, February 18, 2011
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر آئی جی سندھ ،ڈی جی ایف آئی اے سمیت گیارہ اعلی افسران کے کنٹریکٹ ختم کردیئے گئے ہیں
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایف آئی اے ،سندھ پولس ،ریلوے پولسج اور آئی بی مںت تعناڈت اعلی افسروں کے کنٹریکٹ ختم کردیئے ہںے۔اس سلسلے مںا سکرےیٹری اسٹیبلشمنٹ کی سمری پر دستخط کردیئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فارغ کئے جانے والوں مںل آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک،ڈی جی ایف آئی اے وسمڑ احمد،ایڈیشنل آئی جی ریلوے خضر حاہت،آئی بی مںو تعنامت پولسی گروپ کےطارق جملص،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مجرس (ر)خرم گلزار،ڈی آئی جی لاڑکانہ دین محمد بلوچ،ڈی آئی جی نادر کھوسو،پی ایچ اے کے ایم ڈی محمد علی آفریدی اور دیگر شامل ہں ۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 18, 2011
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا دس نکاتی ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے، پیپلزپارٹی کو مزید مہلت نہیں دے سکتے۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر سیالکوٹ اور فیصل آباد کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے کارکن منظم ہوجائیں۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے وطن عزیز کی سالمیت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کارکنوں کے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو حکومت سے الگ کرنے کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کارکنوں کی خواہش کے مطابق ہوگا۔ نوازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مزید مہلت نہیں دے سکتے، حکمرانوں کے ساتھ آخری حد تک گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور فائرنگ کے المناک واقعہ پربھی قانون کی بالادستی کے اصول کو قائم رکھا اور جو بات بند کمرے میں کہی وہی کھلے عام بھی کی۔ اسحاق ڈار کی سربراہی میں رائیونڈ میں پاکستان بزنسل کونسل کے وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لئے سیاسی استحکام، کرپشن کے خاتمہ اور امن امان میں بہتری لانا ہو گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 18, 2011
ایڈیشنل سیشن جج لاہورنے ریمنڈ ڈیوس کےخلاف جاسوسی کےالزام میں مقدمہ درج کرنے کے لئے دائردرخواست پر ایس ایچ او لٹن روڈ کو 22 فروری کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔
ایڈووکیٹ راناعلم الدین غازی کی جانب سےدائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریمنڈ ڈیوس سے پولیس کی تفتیش میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وہ سفارتکار نہیں بلکہ ایک جاسوس ہے۔ ریمنڈ ڈیوس سےبرآمد ہونیوالی اشیا بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں لیکن مقامی پولیس ریمنڈ ڈیوس کےخلاف جاسوسی کے الزام میں مقدمہ درج نہیں کررہی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین قادر نے درخواست پر سماعت کرتےہوئے ایس ایچ او لٹن روڈ سے22فروری کوجواب طلب کرلیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 17, 2011
امریکا نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈدیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونا چاہیئے تاہم ریمنڈ ڈیوس معاملے پر پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ پی جے کرولی کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ معاملہ عدالتی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی سفارتی استشنٰی دیا جاسکتا ہے اور ریمنڈ ڈیوس کواستثنیٰ ملنا چاہیے تاہم ریمنڈ ڈیوس معاملے پر امریکا کے پاکستان سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 17, 2011
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صرف مجاذ وزراء ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بیان بازی کریں۔ نئی وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے، صرف متعلقہ وزراء اس حوالے سے بیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ہیں، پارٹی کی بدولت ہیں۔ سیاسی ایڈونچر ازم کی بجائے، پارٹی سے وفاداری کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ چھوٹی کابینہ اتحادیوں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کو پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کابینہ کا حجم کم ہے، لیکن اس کے سامنے چیلنجز زیادہ ہیں۔ پوری قوم کابینہ کی کارکردگی کا انتظار کر رہی ہے، امید ہے کہ آپ قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 17, 2011
تمام کپتانوں کو سائیکل رکشوں میں بٹھاکر میدان میں لایاگیا، کپتانوں کی آمد آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ سے شروع ہوئی، بھارتی گلوکار سونونگم نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا
ورلڈکپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ڈھاکہ میں جاری ہے ۔ تمام چودہ کپتانوں کو سائیکل رکشوں میں بٹھا کر میدان میں لایا گیا۔ شاہد آفریدی استقبالیہ کے منفرد انداز پر بہت خوش نظر آئے ۔ بنگا بندھو اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب ساڑھے پانچ بجے شروع ہوئی ۔ تقریب کو اس وقت چار چاند لگے جب ایونٹ کے تمام چودہ کپتان بنگلہ دیش کی روایتی سواری سائیکل رکشہ میں سوار ہو کر تقریب میں پہنچے۔ کپتانوں کی آمد آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ سے شروع ہوئی ۔ سب سے آخر میں میزبان بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہنچے ۔ پاکستان کے شاہد خان آفریدی سائیکل رکشہ پر پہنچے تو بہت خوش تھے ۔بھارتی گلوکار سونونگم نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 17, 2011
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے این آئی سی ایل کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت کو صرف اس بات سے غرض ہے کہ لوٹی دولت قومی خزانے میں واپس آتی ہے کہ نہیں۔نیشنل انشورنس کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی ۔ ڈائریکٹرایف آئی اے معظم جاہ نے عدالت کو بتایا کہ این آئی سی ایل میں کورنگی کی 10 ایکڑزمین کی خرید میں بھی 30 کروڑ روپے کے خورد برد کا انکشاف ہوا ہےجبکہ این آئی سی ایل کے مختلف سکینڈلز میں اب تک 59 کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی نے سپریم کورٹ کے روبرو بیان دیا کہ این آئی سی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات کرنے کی وجہ سے مجھے جان کا خطرہ ہے ، مارا گیا تو محسن وڑائچ اور چودھری فیملی ذمہ دار ہوں گےجس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ متعلقہ حکام سے بات کریں کیونکہ تحفظ دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ ظفر قریشی کے بیان کی روشنی میں چودھری شجاعت، پرویزالہی، وجاہت حسین،مونس الہی، حبیب اللہ وڑائچ اورمحسن وڑائچ کے نام عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیے گئے،،جبکہ آڈیٹرجنرل نے آڈٹ کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 17, 2011
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو عدالتی کارروائی تک ملک سے باہر نہیں بھیجا جاسکتا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ریمنڈ دو افراد کا قاتل ہے۔ اسے استثنیٰ کا حق نہیں۔وفاق کے مہلت مانگنے پر سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس اعجاز چودھری نے کی ۔ ملزم کے دفاع میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نوید عنایت ملک نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت معاملے کو دیکھ رہی ہے، جواب داخل کرانے کےلیے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وزارت خارجہ ریمنڈ کے استثنیٰ کا فیصلہ نہیں کرلیتی عدالت کچھ نہیں کرسکتی۔ کیس کافیصلہ ملزم کے استثنیٰ سے جڑا ہے۔ حکومت پنجاب کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ریمنڈ کیس سے متعلق امریکن قونصلیٹ نے پولیس کو دو متضاد بیانات دیئے ہیں۔جس کے باعث اس کا سٹیٹس کلیئر نہیں ہوا۔ پولیس کی تفتیش میں ریمنڈ ڈیوس ایک قاتل ہے جسے استثنیٰ کا حق حاصل نہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 15, 2011
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان (ریندی )میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت کا انعقاد
مورخہ 13فروری 2011بروز اتوار بعد نماز ظہر تا مغرب منہاج القرآن یونان (ریندی )میں آل یونان محفل نعت منعقد کی گئی جس میں یونان بھر سے ثناء خوان مصطفی ۖ اور عاشقان مصطفی ۖ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز ظہر کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری حافظ مدثر مصطفی نے حاصل کی اور نقابت کے فرائض ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن یونان نوید سحر نے سر انجام دئے ۔تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت خواں حضرات باری باری حضور سرور کائنات ،فخر موجودات ۖ کے حضور اپنی حاضری لگواتے رہے ۔نعت خواں حضرات میںلال خاں ،امانت علی ،عمران علی ،کپسیلی نعت کونسل ،محمد فیاض گوہر ،برکات زیدی ،استاد باقر چغتائی نمایاں رہے جن کے کلام اور انداز ِ نعت سے محفل میں تمام حاضرین جھومتے رہے اور حضور ۖ کے دیوانے نعروں سے اپنے جذبات اور عشق و محبت کا ثبوت دیتے رہے ۔مختصراً خطابات میں قاری محمد اکرم زاہد (کیپسیلی ،حافظ محمد نواز ہزاروی (ریندی)،صوفی عبیداللہ چشتی (نیکیا )،علامہ شہباز احمد صدیقی (امیر تحریک منہاج القرآن یونان)نے کہا کہ اللہ تعالی نے نبی مکرم ۖ کو تمام مخلوق کے لئے رحمة اللعالمین بنا کر بھیجا یہ اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ آپ تمام جہانوں کے لئے رسول بن کر آئے۔ آپ لوگ اسی طرح کی روحانی محفل میں آتے رہیں گے تو آپ دل بھی روشن ہوں گے اور دماغ بھی ،زندگی بھی کامیابی سے گزرے گی اور آخرت میں بھی انشا ء اللہ کامیابی ہو گی ۔امیر تحریک علامہ شہباز احمد صدیقی نے کہا کہ نعت کا مفہوم حضور ۖ کی تعریف کرنا ہے اور سب سے پہلا نعت خواں خود خدا ہے قرآن عظیم بذات خود اللہ کی طرف سے حضور ۖ کی شان میں نعت ہے ۔ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسان نے حضور ۖ سے کہا کہ حضور میرا دل کرتا ہے کہ میں آپ ۖ کی نعت پڑھوں تو حضور ۖ نے کہا کہ حسان میرا دل کرتا ہے کہ میں تجھ سے اپنی نعت سنو ۔تو آج ہم نعت خواں حضرات حضرت حسان کی سنت پوری کرتے ہیں او رسامعین رسول خدا ۖ کی سنت پوری کرتے ہیں ۔محفل نعت کے تمام انتظامات ناظم لائبریرین منہاج القرآن یونان جاوید اقبال نے اپنی طرف سے کئے نیز تمام حاضرین میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ایک ایک سی ڈی اورایک ایک کتاب تحفے میں دی ۔محفل نعت میں جاوید اقبال اعوان صدر منہاج القرآن یونان قاری محمد اکرم زاہد ،حافظ محمد نواز ہزاروی ،صوفی عبیداللہ چشتی طارق شریف نائب ناظم منہاج القرآن،محمد آصف چک بساوا،غلام مرتضیٰ قادری، سیاسی سماجی شخصیات میڈیا کے احباب اور دور و نزدیک سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 15, 2011
ذیلی مرکز منہاج القرآن تھیوا میں عید میلادالنبی ۖ کے حوالہ سے عظیم الشان محفل کا انعقاد
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اسکے بعد عاشقان مصطفی ۖ نے بہت ہی پیارے اور خوبصورت انداز میں گلہا ئے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ خصوصی خطاب میں امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی نے حضور کائنات ۖ کی ولادت با سعادت پر روشنی ڈالی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں جہاں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا آپ ولادت سے پہلے بھی رحمت تھے اور ولادت کے بعد بھی رحمت ہیں آپ کے پر جوش خطاب پر محفل میں موجود تمام لوگوں نے نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت ،حضور کی آمد مرحبا مرحبا ،سیدی مرشدی کے نعروں سے اپنے عشق اور محبت کا اظہار کیا اور آپ نے لوگوں کو سیرت النبی ۖ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی ۔محفل میں دور و نزدیک سے آئے ہو ئے لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے صدر جاوید اقبال اعوان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔محفل کے اختتام پر پندرہ عرفان القرآن ،تین موبائل اور دو عمرہ ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے ۔ایک عمرہ ٹکٹ اہلیان تھیوا اور دوسرا عمرہ ٹکٹ حافظ میاں خان نے اپنے والد صاحب کے ایصال ثواب کے لئے دیا ۔ عمرہ کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب محمد خضر اور قیصر محمود ہیں ۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 15, 2011
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے اور وہی اس کا فیصلہ کرے گی، ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کویت میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے لئے تنگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے طویل عرصے کے بعد ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 15, 2011
امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینٹر جان کیری پاکستان پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کیخلاف امریکی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ جان کیری نے یقین دلایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف امریکہ میں ملکی قوانین کے تحت کارروائی ہو گی، وہ پاکستانی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں تاہم یہ معاملہ عدالتی نوعیت کا نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ میں تمام معاملے کی تحقیقات ہوں گی۔ جان کیری نے بھی صدر براک اوبامہ کی بات دوہرائی کہ ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت سفارتی استثنٰی حاصل ہے۔ سنیٹر جان کیری کا کہنا تھا کہ وہ یہاں بات چیت کے لئے آئے ہیں ڈکٹیٹشن دینے نہیں، ایک واقعہ دونوں ملکوں کے تعلقات خراب نہیں کر سکتا۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 15, 2011
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے فاورڈ بلاک کی پارلیمانی حثیت تسلیم کرتے ہوئے ایوان میں ان کے لئے الگ نشستیں مختص کرنے کا نوٹیکفیشن جاری کردیا ہے۔ یونیفکیشن گروپ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے نوٹیفکیشن موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یونیفکیشن گروپ نے کچھ عرصہ پہلے سپیکر کو درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ ان کے ارکان کی تعداد مسلم لیگ (ق) کے ارکان سے زیادہ ہے اس لئے ان کی علیحدہ پارلیمانی حثیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں الگ نشستیں الاٹ کی جائیں اور ڈاکٹر طاہر علی جاوید کو ان کا پارلیمانی لیڈر تسلیم کیا جائے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
اضا کا رانہ طور پر یونان چھوڑ کر پاکستا ن جانے والے افراد کو تنظیم کے دفتر خود جا کر درخواست دینا ہو گی
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
مرکز منہاج کیپسلی میں چوہدری تجمل نذر کی جانب سے محفل میلاد منعقد کی گئی
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
ویریم بوبی میں ما ہانہ محفل میلاد منعقد کی گئی علامہ شہباز صدیقی کا خصوصی خطاب
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
یورگو پاپا ندریو نے ایتھنز کو قا نونی پنا ہ گزینو ں سے صاف کر نے کا اعلان کر دیا
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
امید کی کرن۔نا مکمل رہا ئش پرمٹ والوں کے لئے مسودہ قانون کی تیا ری شروع۔رپورٹ
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
امید ہے مصری عوام خو شحالی اور تر قی کے نئے دور کا آغا ز کرے گی ۔پاپا ندریو
Read more »
Posted by Unknown on Monday, February 14, 2011
یونان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں نے تنخواہوں میں کمی کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا، اہلکار موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر دارالحکومت ایتھنز میں مختلف سرکاری محکموں کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔ یہ جمعے کے روز ہونے والے موٹر سائیکل مارچ کے بعد دوسرا موٹر سائیکل مارچ ہے۔ ٹرانوسپورٹ بل پر منگل کے روز ووٹنگ ہو گی جب ٹرانسپورٹرز نے 24 گھنٹے کی ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے ماہرین نے یونان کو اقتصادی اصلاحات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Read more »