پنجاب اسمبلی: یونیفکیشن گروپ کیلئے علیحدہ نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے فاورڈ بلاک کی پارلیمانی حثیت تسلیم کرتے ہوئے ایوان میں ان کے لئے الگ نشستیں مختص کرنے کا نوٹیکفیشن جاری کردیا ہے۔ یونیفکیشن گروپ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے نوٹیفکیشن موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یونیفکیشن گروپ نے کچھ عرصہ پہلے سپیکر کو درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ ان کے ارکان کی تعداد مسلم لیگ (ق) کے ارکان سے زیادہ ہے اس لئے ان کی علیحدہ پارلیمانی حثیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں الگ نشستیں الاٹ کی جائیں اور ڈاکٹر طاہر علی جاوید کو ان کا پارلیمانی لیڈر تسلیم کیا جائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz