ذیلی مرکز منہاج القرآن تھیوا میں عید میلادالنبی ۖ کے حوالہ سے عظیم الشان محفل کا انعقاد
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اسکے بعد عاشقان مصطفی ۖ نے بہت ہی پیارے اور خوبصورت انداز میں گلہا ئے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ خصوصی خطاب میں امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی نے حضور کائنات ۖ کی ولادت با سعادت پر روشنی ڈالی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں جہاں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا آپ ولادت سے پہلے بھی رحمت تھے اور ولادت کے بعد بھی رحمت ہیں آپ کے پر جوش خطاب پر محفل میں موجود تمام لوگوں نے نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت ،حضور کی آمد مرحبا مرحبا ،سیدی مرشدی کے نعروں سے اپنے عشق اور محبت کا اظہار کیا اور آپ نے لوگوں کو سیرت النبی ۖ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی ۔محفل میں دور و نزدیک سے آئے ہو ئے لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے صدر جاوید اقبال اعوان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔محفل کے اختتام پر پندرہ عرفان القرآن ،تین موبائل اور دو عمرہ ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے ۔ایک عمرہ ٹکٹ اہلیان تھیوا اور دوسرا عمرہ ٹکٹ حافظ میاں خان نے اپنے والد صاحب کے ایصال ثواب کے لئے دیا ۔ عمرہ کی ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب محمد خضر اور قیصر محمود ہیں ۔