مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان (ریندی )میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت کا انعقاد

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان (ریندی )میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت کا انعقاد
مورخہ 13فروری 2011بروز اتوار بعد نماز ظہر تا مغرب منہاج القرآن یونان (ریندی )میں آل یونان محفل نعت منعقد کی گئی جس میں یونان بھر سے ثناء خوان مصطفی  ۖ اور عاشقان مصطفی  ۖ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز ظہر کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری حافظ مدثر مصطفی نے حاصل کی اور نقابت کے فرائض ناظم نشرو اشاعت منہاج القرآن یونان نوید سحر نے سر انجام دئے ۔تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت خواں حضرات باری باری حضور سرور کائنات ،فخر موجودات  ۖ کے حضور اپنی حاضری لگواتے رہے ۔نعت خواں حضرات میںلال خاں ،امانت علی ،عمران علی ،کپسیلی نعت کونسل ،محمد فیاض گوہر ،برکات زیدی ،استاد باقر چغتائی نمایاں رہے جن کے کلام اور انداز ِ نعت سے محفل میں تمام حاضرین جھومتے رہے اور حضور  ۖ کے دیوانے نعروں سے اپنے جذبات اور عشق و محبت کا ثبوت دیتے رہے ۔مختصراً خطابات میں قاری محمد اکرم زاہد (کیپسیلی ،حافظ محمد نواز ہزاروی (ریندی)،صوفی عبیداللہ چشتی (نیکیا )،علامہ شہباز احمد صدیقی (امیر تحریک منہاج القرآن یونان)نے کہا کہ اللہ تعالی نے نبی مکرم  ۖ کو تمام مخلوق کے لئے رحمة اللعالمین بنا کر بھیجا یہ اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ آپ تمام جہانوں کے لئے رسول بن کر آئے۔ آپ لوگ اسی طرح کی روحانی محفل میں آتے رہیں گے تو آپ دل بھی روشن ہوں گے اور دماغ بھی ،زندگی بھی کامیابی سے گزرے گی اور آخرت میں بھی انشا ء اللہ کامیابی ہو گی ۔امیر تحریک علامہ شہباز احمد صدیقی نے کہا کہ نعت کا مفہوم حضور  ۖ کی تعریف کرنا ہے اور سب سے پہلا نعت خواں خود خدا ہے قرآن عظیم بذات خود اللہ کی طرف سے حضور  ۖ کی شان میں نعت ہے ۔ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسان نے حضور  ۖ سے کہا کہ حضور میرا دل کرتا ہے کہ میں آپ  ۖ کی نعت پڑھوں تو حضور  ۖ نے کہا کہ حسان  میرا دل کرتا ہے کہ میں تجھ سے اپنی نعت سنو ۔تو آج ہم نعت خواں حضرات حضرت حسان  کی سنت پوری کرتے ہیں او رسامعین رسول خدا  ۖ کی سنت پوری کرتے ہیں ۔محفل نعت کے تمام انتظامات ناظم لائبریرین منہاج القرآن یونان جاوید اقبال نے اپنی طرف سے کئے نیز تمام حاضرین میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ایک ایک سی ڈی اورایک ایک کتاب تحفے میں دی ۔محفل نعت میں جاوید اقبال اعوان صدر منہاج القرآن یونان قاری محمد اکرم زاہد ،حافظ محمد نواز ہزاروی ،صوفی عبیداللہ چشتی طارق شریف نائب ناظم منہاج القرآن،محمد آصف چک بساوا،غلام مرتضیٰ قادری، سیاسی سماجی شخصیات میڈیا کے احباب اور دور و نزدیک سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz