صرف مجاذ وزراء ڈیوس کے معاملے پر بیان بازی کریں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صرف مجاذ وزراء ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بیان بازی کریں۔ نئی وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدالت میں ہے، صرف متعلقہ وزراء اس حوالے سے بیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ہیں، پارٹی کی بدولت ہیں۔ سیاسی ایڈونچر ازم کی بجائے، پارٹی سے وفاداری کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ چھوٹی کابینہ اتحادیوں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کو پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کابینہ کا حجم کم ہے، لیکن اس کے سامنے چیلنجز زیادہ ہیں۔ پوری قوم کابینہ کی کارکردگی کا انتظار کر رہی ہے، امید ہے کہ آپ قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz