کیرالا: ہندو یاتریوں میں بس الٹنے کے بعد بھگدڑ، 100 افراد ہلاک

کیرالا: ہندو یاتریوں میں بس الٹنے کے بعد بھگدڑ، 100 افراد ہلاک
بھارتی ریاست کیرالا میں ہندو یاتریوں کی بس الٹنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس سے سو ہندو یاتری ہلاک ہو گئے. بھگدڑ کا واقعہ سبریمالا مندر سے 55 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کی بس اوور لوڈنگ کے باعث الٹ گئی، جس کے بعد بھگدڑ مچنے سےنوے کے قریب یاتری زخمی بھی ہوئے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یاتری سبریمالا مندر پر پوجا کے بعد واپس جا رہے تھے. پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم 60 سے زائد افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے.

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz