Posted by Unknown on Wednesday, December 08, 2010

وکی لیکس، زرداری نواز تنازعہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے طے کرایا
ویکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان میں زرداری اور نواز شریف کا تنازع حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عام پاکستانی طالبان سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی غلط داخلہ پالیسی کے باعث برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں دہشت گردی بڑھی ہے۔ 3 اپریل 2009 کو ڈیوڈ کیمرون اور ہالبروک کی ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ہالبروک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو پاکستان پر مزید توجہ دینی چاہیے۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے اسلام آباد پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان میں زرداری اور نواز شریف کا تنازع حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ کو پاکستان میں کرپشن کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ عام پاکستانی طالبان سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ ہیں۔ ایڈمرل مائیک مولن کے دورہ کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنا تھا۔ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ امریکہ کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم دس لاکھ پاکستانی طالبان کے حمایتی نہیں ہیں مگر مسئلہ کشمیر اور عراق جنگ کی وجہ سے کچھ انتہا پسند ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ برطانیہ کی غلط داخلہ پالیسی ہے۔ کیمرون نے کہا کہ انتہاپسند اور پرتشدد مسلم گروہوں کے خلاف یکساں پالیسی بنائی جائے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 06, 2010

حج کرپشن کے تمام ذمہ دار گرفتار کئے جائیں ،چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج کرپشن از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اسی ہزار حاجی اور منتخب نمائندے کہہ رہے ہیں کہ حج آپریشن میں کرپشن ہوئی۔ کیا حکومت کو اہم عہدوں کیلئے عدنان خواجہ اور راؤ شکیل جیسے جیسے کرپٹ لوگ ہی ملتے ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سیکریٹری سمیت جو بھی حج کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے۔ حج کرپشن از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایف آئی اے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی اہم کیس ہوتا ہے تو ڈی جی ایف آئی اے موجود نہیں ہوتے۔ ایف آئی اے کے دفتر کو بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں دو وزیر ملوث ہیں، سیکریٹری عدالت میں کھڑا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو کل ہر حالت میں عدالت میں موجود ہونا چاہئیے۔ چیف جسٹس نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل سے کہا کہ آپ پر ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ساڑھے تین کروڑ کی کرپشن کے الزام کے علاوہ آپ کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔ کیا حکومت کے پاس کوئی ایماندار افسر نہیں تھا جو آپ کو تعینات کیا گیا۔ راؤ شکیل نے کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ نےتعینات کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مذہب کے نام پر ملک کو لوٹنا ہے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا سیکرٹری مذہبی امور سے کہنا تھا کہ آپ کو بحیثیت سیکریٹری کرپشن کو کرپشن ہی کہنا اور سرنڈر کر دینا چاہئیے تھا مگر آپ انکوائریوں میں پڑے رہے۔ سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ حج پروازوں کو دس دن رہتے تھے جب مجھے معاملات دیکھنے کا کہا گیا۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ سوائے حج کے آپ کی وزارت کیا کرتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک لاکھ اسی ہزار حاجی اور منتخب نمائندے کہہ رہے ہیں کہ کرپشن ہوئی۔ ایک سینیٹر نے تو ٹی وی پرآ کر کہا کہ خدا کے لئیے کچھ کریں۔ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ، آپ کا وزیر اور راؤ شکیل درست کہہ رہے ہیں یا ایک لاکھ اسی ہزار حاجی۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے استفسار کیا کہ وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب کے کتنے دورے کیے اور کیا انہوں نے حاجیوں کی رہائش گاہیں اور انتظامات دیکھے۔ سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 32 ہزار حاجیوں کو 16سو سے 2ہزار ریال واپس کر دئیے گئے ہیں۔ زیادہ تر عمارتیں عزیزیا میں خریدی گئیں جو حرم سے چار اعشاریہ 6 کلو میٹر دور تھیں۔ جسٹس رمدے کا کہنا تھا کہ عمارتیں ساڑھے 5 کلو میٹر سے بھی زائد فاصلے پر لی گئیں۔ کیا آپ نے وفاقی وزیر کو کہا کہ پانچ کلو میٹر اونچائی پر جو ہسپتال ہے اس پر جا کر دکھائیں۔ ساڑھے پانچ کلو میٹر دور بیٹھا حاجی حرم شریف میں ایک بار بھی نہیں جا سکتا۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 06, 2010

توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیاہے۔ حکومتی وکیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتابل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے روبرو ایڈوکیٹ عزیزالامیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ڈرافٹ جمع کروا دیا ہے۔ قانون میں آئین اور فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے مطابق تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ انیس سو اکانوے میں فیڈرل شریعت کورٹ کے فل بنچ نے توہین رسالت کی سزا سزائے موت برقرار رکھی تھی لہذاٰ عدالت حکومت کو اس اقدام سے روکے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو حکومتی وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتابل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تیئس دسمبر کو وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون اور شیری رحمن سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جبکہ عدالت نے آسیہ کیس میں حکومتی وکیل کی جانب سے جواب دائر کرنے کے لیے مزید مہلت مانگنے پر سماعت تیئس دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 06, 2010

مہمند ایجنسی : پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش دھماکے ، 20 ہلاک
مہمند ایجنسی کے غلنئی ہیڈ کوارٹر میں پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش ھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا اور دفتر کے احاطے میں جرگہ جاری تھا کہ وہاں دو خودکش دھماکے کئے گئے جس سے 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر جبکہ دوسرا لان میں ہوا۔ زخمیوں اور لاشوں کو غلنئی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو پشاور لے جایا گیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 06, 2010

پی سی او ججز کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا
پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا ہے جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس سائر علی نے کہا ہے کہ وہ چیف جسٹس سے نیا بینچ بنانے کی درخواست کریں گے۔ پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے ڈاکٹرباسط کی جانب سے بینچ میں تین ججوں کی شمولیت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس سائر علی نے کہا کہ درخواست خارج ہونے کے باوجود وہ بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے اور چیف جسٹس سے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کریں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 06, 2010
وزیراعظم کی طرف سے نسیم حمید کو مکان دینے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں سیف گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انعام حاصل کرنے کے بعد ایک خصوصی پلاٹ اور فلیٹ کا وعدہ کیا تھا جو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود وفا نہیں ہوسکا۔ اس سلسلے میں نسیم حمید کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی بھی امید ہے ان کو پلاٹ اور فلیٹ جلد مل جائیگا لیکن اتنے ماہ گزر جانے کے باوجود پلاٹ نہ ملنا ذہنی تکلیف کے مترادف ہے۔ نسیم حمید کراچی کے علاقے کورنگی میں 40 گز کے مکان میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ کئی عرصے سے رہائش پذیر تھیں۔ اسی گھر میں رہتے ہوئے انھوں نے دنیائے کھیل میں تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ اور دیار غیر میں پاکستان کے ہلالی پرچم کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 04, 2010
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ یونس خان کی ٹی 20 میں واپسی جبکہ محمد یوسف ٹیسٹ سکوا ڈ سے آو ¿ٹ ہو گئے۔ ون ڈے سیریز کیلئے شاہد آفریدی کپتان مقرر جبکہ باقی کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، عمر اکمل، فواد عالم، عدنان اکمل، سعید اجمل، عبدالرحمان، عبدالرزاق، شعیب اختر، عمر گل، سہیل تنویر، تنویر احمد اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں مصباح الحق کپتان جبکہ باقی کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، توفیق عمر، یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، عمر اکمل، عدنان اکمل، سعید اجمل، عبدالرحمان، عمر گل، تنویر احمد، سہیل تنویر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 04, 2010
مظہر مجید سے کافی دوستی تھی، محمد عامر
فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مظہر مجید سے ان کی کافی دوستی تھی لیکن وہ ان سے عیلحدگی میں کبھی نہیں ملے ۔ وہ دنیا نیوز کے نیوز شو میں بات کر رہے تھے۔ فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ وہ مظہر مجید کو ایک سال سے جانتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی علیحدگی میں ان سے ملاقات نہیں کی ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو عزت دی ہے اس میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا ۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے وہ اپنے کیس پر زیادہ توجہ دیرہے ہیں ۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 04, 2010

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں خواتین کا ہنگامہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں خواتین نے لڑائی نے ہنگامہ کھڑا کردیا، ہنگامے کے بعد چیئرپرسن کمیٹی فوزیہ وہاب اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔ اجلاس کے دوران کشمالہ طارق نے کہا کہ حنا ربانی کھر نے ٹی وی پروگرام میں بیان دیا کہ آر جی ایس ٹی سے 22 ارب روپے حاصل ہونگے، یہ ٹی وی پر بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں لیکن کمیٹی میں تو چوں بھی نہیں کرتیں جس پر فوزیہ وہاب نے تڑخ کر کہا کہ کشمالہ آپ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کررہی ہیں میں یہ الفاظ حذف کرتی ہوں۔ کشمالہ نے بھی ترنت کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ، چیئرپرسن خواہ مخواہ گرم ہورہی ہیں ۔ معاملہ بڑھا تو خاقان عباسی، دیگر ارکان بھی بولے کہ چوں بھی نہ کرنا تو محض ایک محاورہ ہے، یہ کوئی غیرپارلیمانی لفظ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے فوزیہ وہاب سے کہا کہ کہ اگر آپ کمیٹی نہیں چلاسکتیں تو آپ چیئرپرسن کی کرسی چھوڑ دیں ہم کسی اور کو منتخب کر لیں گے۔ ان ریمارکس کے بعد فوزیہ وہاب کا صبر جواب دے گیا اور وہ پیر پٹختی ہوئی اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 04, 2010
کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بم سے اڑانے کی کوشش ناکام کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پٹری ٹوٹنے سے تین بوگیاں اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تھر ایکسپریس میں ایک سو پچپن مسافر سوار تھے۔ گیارہ بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین رات کے وقت کراچی سے روانہ ہوئی۔ دھابیجی کے مقام پراس کے آخری تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ دو ڈبوں میں ریلوے کا عملہ اور گارڈ جبکہ تیسرے میں مسافر سوار تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق دھابیجی کے مقام پر ریلوے ٹریک کا اڑھائی فٹ کا ٹکڑا غائب تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بم دھماکے سے اڑایا گیا۔ ٹریک سے تار اور بیٹری کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ ریلوے کے عملے نے ٹریک کلیئر کر کے ٹرین کو بھارت روانہ کر دیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 04, 2010

پاکستان کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، گیلانی
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ہے جس میں دہشتگردی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو عدم اعتماد کی فضا کو ختم کرنا ہو گا اور وزیر اعظم گیلانی کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گیلانی کا افغانستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ جبکہ انہوں نے بتایا کہ وکی لیکس کے حوالے سے بہت سے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کا بہت خیال رکھا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
خواتین کومختلف فحاشی،جنسی تشدد اورنائٹس کلب میں کام کرانے کی غرض سے یونان لانے والے انسانی گروہ گرفتار
ایتھنز(بیورورپورٹ)روس اور دیگر ممالک سے خواتین کومختلف فحاشی،جنسی تشدد اورنائٹس کلب میں کام کرانے کی غرض سے یونان لانے والے ایک انسانی گروہ کے خلاف یونانی پولیس کایونان کے مختلف بڑے شہروںمیں بیک وقت کارروائی غیر قانونی طورپرخواتین کویونان لانے والے سترہ انسانی سمگرگرفتار مزید ایک سوساٹھ کی تلاش جاری۔یونان کے شہروں ایتھنز،لامیا،وولوس،لاریسا،تھسلونیکی،فلورینا اوردیگر شہروںمیں کی جانے والی بیک وقت کارروائی میں سترہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔خواتین کویونان غیر قانونی طورپر لانے والے گروہ کے افراد روس اوردیگر روسی ریاستوں کوخواتین کویونان لاکر ان کونائٹس کلبز،قحبہ خانوں اوردیگر فحاشی کے اڈوں پر ان سے کام لیتے تھے۔پولیس کے مطابق اسی فی صدی خواتین کومشرقی یورپی ممالک سے یونان لایاجاتاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ خواتین کو یونان لانے والے گروہ کاماسٹرمائنڈ ایک چالیس سالہ شخص بیان کیاجاتاہے جوبیکریز اورنائٹ کلبز کی متعدد دکانوں کوچلاتاہے۔گرفتارکیے جانے والے افراد کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
یونان کے معروف صحافی سکندرریاض چوہان کے والد محترم کے انتقال پرملال پریونان،پاکستان سمیت دنیابھر سے اظہار تعزیت
ایتھنز(بیورورپورٹ)یونان کے معروف صحافی سکندرریاض چوہان کے والد محترم کے انتقال پرملال پریونان،پاکستان سمیت دنیابھر سے ان کوتعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔دنیابھرمیں ان کے دوست احباب نے ان کے والد محترم کے انتقال پرملال پران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔یونان سے بھی پاکستانی برادری کے معززین سمیت دوست احباب نے ان سے ٹیلی فونک اظہار تعزیت کیا۔یونان سے پاکستان گئے ہوئے پاکستانی برادری کی شخصیات نے بھی ان کی رہائش گاہ پرجاکر اظہار تعزیت کیا۔سکندرریاض چوہان نے اپنے تمام دوست احباب اوراندرون بیرون ملک،یونان یورپ کے دیگرممالک سمیت دنیابھر سے موصول ہونے والے تعزیتی پیغامات پران کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے اوراپنی اوراپنے اہل خانہ کی جانب سے اس دکھ کی گھڑی میںاپنے ہمدردانہ پیغامات سے جوحوصلہ افزائی کی ہے اس پران کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے اورتمام احباب کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
گجرات(پ،ر)چوہان برادری کے سربراہ اوریونان کے معروف صحافی سکندرریاض چوہان ،عامر ریاض چوہان،اسد ریاض چوہان،تنویر ریاض چوہان،شاہد ریاض چوہان اوروقاص ریاض چوہان کے والد محترم معروف مسلم لیگی رہنما حاجی ریاض احمد چوہان جن کاگذشتہ روز رضائے الہی سے انتقال ہوگیاتھا کے ختم قل کی محفل جامع مسجد صدیقہ محلہ امین آباد سرگودھا روڈ گجرا ت میں منعقد کی گئی۔ختم قل کی محفل میںاہل علاقہ سمیت،علاقے کی ممتاز سیاسی،سماجی،فلاحی ودینی شخصیت کے علاوہ ان کے دوست احباب اورعزیز واقارب کی کثیر تعداد شریک تھی۔ختم قل کی محفل کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعدمقامی نعت خواں حضرات نے ثناخوانی کی ۔نعت خوانی کے بعد قاری محمد اسلم آف شادیوال،قاری محمد اشرف نقشبندی،حکیم یوسف،مولوی نذیر انجم اورقاری محمدافضل نے ختم قل میں تلاوت قرآن پاک اورختم شریف کے علاوہ مختصر خطاب کیا۔اس موقع پر مرحوم حاجی ریاض احمد چوہان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے چار ہزار پینسٹھ قرآن مجید کے علاوہ کثیر ترین تعداد میں یاسین اوردیگر وظائف پیش کیے گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
بجلی پیدا کرنے والا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا تاہم کراچی کو اس سے براہ راست کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا اور نہ ہی شہر میں جاری طویل عرصے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو سکے گی ،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اس جہاز پر نصب پلانٹ سے جتنے بجلی براہ راست حاصل کرے گی پیپکو کراچی کو دی جانے والی 650 میگاواٹ بجلی میں اتنی ہی کمی کردے گا۔اگر ایسا ہوا تو کراچی کے عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے تو نہیں نکل پائیں گے البتہ مہنگی بجلی کابوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا جوپہلے سے پریشان حال شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کرے گا۔
رینٹل پاور پلانٹ سے ملنے والی بجلی مہنگی اور تقریباً 11 روپے فی یونٹ پڑے گی جبکہ واپڈا سے ملنے والی بجلی ہائیڈل ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ سستی ہے، اگر واپڈا سے کے ای ایس سی کو براہ راست ملنے والا کوٹہ کم ہو کر رینٹل پاور پلانٹ سے بجلی حاصل کی گئی تو اس کا براہ راست کے ای ایس سی صارف پر بوجھ پڑے گا۔ واپڈا سے فی یونٹ تقریباً 6 روپے ملتا ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس جہاز سے پیدا ہونے والی تمام 232 میگاواٹ کے ای ایس سی کو دئیے جاتے ہیں اور 650 میگاواٹ پہلے ملنے والی بجلی میں کمی نہیں کی جاتی تو اس سے کراچی میں فوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک میں پہلے ہی بعض پیداواری یونٹ فرنس آئل نہ ہونے یا تیل مہنگا ہونے کے باعث اپنی پوری استعداد میں نہیں چل رہے ہیں۔
آپ کے خیال میں رینٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے گا؟
عوام رینٹل پاور پلانٹ کی مہنگی بجلی برداشت کرسکیں گے ؟
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
اپوزیشن اورحکومت کی اتحادی جماعتوں نے آرجی ایس ٹی بل کی پھرمخالفت کردی ہے اور مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق، ایم کیوایم، اے این پی،جے یوآئی اور جماعت اسلامی نے جنرل سیلز ٹیکس میں اصلاحات کے بل پرسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اختلافی نوٹ جمع کرادیا ہے جبکہ ایم کیوایم نے آرجی ایس ٹی کی حمایت کوزرعی انکم ٹیکس کیساتھ مشروط کردیاہے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے ریفارمڈ جی ایس ٹی بل کی حمایت کرنے کی درخواست کی جس پر دونوں رہنماؤں نے حکومت سے اپنے تحفظات اور خدشات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آرجی ایس ٹی پر ایم کیو ایم کے تحفظات اور خدشات دور کردیئے جائیں تو متحدہ بل کی حمایت کرے گی تاہم جو تجاویز ایم کیو ایم نے دی ہیں ان کو بھی حکومت منظور کرے۔آر جی ایس ٹی پر متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن اے ملک نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطح کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کئے جو 7گھنٹے سے زائد جاری رہے، طویل مذاکرات کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا لیکن دونوں فریقوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی وفد کو زرعی ٹیکس کے نفاذ سمیت 9سفارشات دیں ،اور ہماری جانب سے حکومت کو متبادل تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آر جی ایس ٹی کے عدم نفاذ کی صورت میں آئی ایم ایف ناراض ہوگیا توسرکاری ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں مل سکیں گی۔ حکومت کا موقف ہے کہ آر جی ایس ٹی سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا ۔کیا آپ اس موقف سے اتفاق کرتے ہیں؟
آر جی ایس کی کے بجائے زرعی ٹیکس کا نفاذ زیادہ بہتر نہیں ہوگا؟
حکومت امراء اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے اور حکومتی اخراجات کم کرنے پر کیوں آمادہ نہیں؟
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے گوانگ ژوچین میں گولڈ میڈل کو ماتھے کا جھومر بنالیااورپوری قوم کو عید کا شاندار تحفہ دیا ہے ، جس کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے وطن واپسی پر فاتح ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
پاکستانی خواتین نے پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں شامل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے پانچوں میچوں میں خودکوناقابل شکست ثابت کیا۔ فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف10 وکٹ کی فتح نے اسے ایشیائی کرکٹ پراگلے چار سال کی حکمرانی دلا دی۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے، پوری ٹیم نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم جویریہ کا کردار نمایاں رہا۔ پاکستانی خواتین ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی اور خوبصورت فتح سے مردوں کی ٹیم کے لیے بھی نئی راہ متعین کردی ہے ، اب قومی ٹیم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے اس جیت کے سلسلے کو آگے بڑھائے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
ایشین گیمز میں ہاکی کا فائنل مقابلہ جیت کر پاکستان 20 سال بعد ہاکی کا ایشیائی چمپئن بن گیا، سہیل عباس اور ریحان بٹ کے گول کے ذریعے گرین شرٹس نے فائنل میں یک طرفہ طور پر ملائیشیا کو2-0 سے شکست دی اور ساتھ ہی 2012ء لندن اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں فتح کے ہیرو گول کیپر سلمان اکبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف کے کسی بھی حملے کو کامیاب نہیں ہونے دیا، میچ کے اختتام کی وسل بجتے ہی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی گراوٴنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے جبکہ اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔قومی ٹیم کی فتح نے ثابت کردیا کہ اگر متحد ہوکر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اترا جائے تو کامیابی ضرور قدم چومتی ہے۔کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ پاکستان کی جیت پر خوش ہیں اور طلائی تمغہ حاصل کرنا باعث فخر ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کی کامیابی کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جشن منایا گیا ، شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی لوگ خوشی سے بھنگڑا ڈالتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔بق ہاکی اولمپیئنز نے اسے پاکستان ہاکی کیلئے خوشگوار تبدیلی اور ملک میں ہاکی کے تابناک مستقبل کی نوید قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت سے فتح حاصل کی۔ ایشین گیمز میں کامیابی پاکستان ہاکی کی عظمت رفتہ کی بحالی کی جانب پہلا قدم کہا جاسکتا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
انٹرنیٹ پر خفیہ معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے امریکی سفارتی ملازمین کی جانب سے بھیجی جانے والی ڈھائی لاکھ دستاویزات جاری کردی ہیں ۔ان دستاویزات میں سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کے صدر زداری اور عراقی وزیراعظم نوری المالکی پر طنز کا ذکر کیا گیا ہے ۔ دستاویزمیں شاہ عبداللہ کی جانب سے آصف علی زرداری کو ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر سر ہی گلا سڑا ہو تو اس کا اثر سارے جسم پرپڑتا ہے۔شاہ عبداللہ کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکا کو ایران پر فضائی حملے کا مشورہ دیا تھا۔ جبکہ دستاویزات کے مطابق 2009ء میں امریکا نے پاکستانی ایٹمی ری ایکٹر سے یورینیم چرانے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے ایٹمی معائنے سے انکار کر دیا۔علاوہ ازیں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ امریکا دوست ممالک کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے۔حکومت پاکستان نے وکی لیکس دستاویزات کے اجراء کو غیرذمہ دارانہ فعل قرار دیا ہے۔جبکہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اس سلسلے میں پیشگی طور پر پاکستان کو اعتماد میں لیا تھا۔تاہم ابھی تک پاکستان پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے نہیں آیا جس کے شریک چیئرمین کے بارے میں شاہ عبداللہ کے طنزیہ کلمات سامنے آئے ہیں ۔ ہو سکتا ہے وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرح وکی لیکس کو بھی جاسوسی کا ادارہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں اس پر پابندی لگا دیں ۔ لیکن کہتی ہے تجھ کو خلق ِ خدا غائبانہ کیا۔آپ بھی اس سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 03, 2010
ماضی میں پاکستان میں سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہے ہیں، اس طرح کے اتحاد عین اس وقت وقوع پذیر ہوتے ہیں جب کسی الیکشن کے تانے بانے بنے جاتے ہیں اور سیاستدان سر جوڑ کے بیٹھ جاتے ہیں، وقتی مصلحتوں سے کام لیا جاتا ہے۔ اسی طرح چار مسلم لیگی دھڑوں کے رہنماؤں نے ن اور ق لیگ کے بغیر متحدہ مسلم لیگ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے سربراہ پیرپگارا ہوں گے۔ متحدہ لیگ میں فی الوقت ہر گروپ اپنے وجود، شناخت اور تنظیم کو برقرار رکھتے ہوئے شامل رہے گا۔ دیگر مسلم لیگی دھڑوں اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور اتحاد کے تنظیمی اور قانونی معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے 13 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے کنوینر سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی ہوں گے۔ اس بات کا اعلان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی دھڑوں کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ قبل ازیں متحدہ مسلم لیگ کے پہلے باقاعدہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ مسلم لیگ کو متحد کرنے کا مقصد ملک میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا اب وہی بچے گا جو مسلم لیگ میں آئے گا۔ متحدہ مسلم لیگ میں پیر پگارا کی فنکشنل لیگ، ہم خیال لیگ، ضیاء لیگ، عوامی مسلم لیگ شامل ہیں۔ متحدہ مسلم لیگ کی 13 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر میر ظفراللہ جمالی جبکہ ارکان میں حامد ناصر چٹھہ، سینیٹر سلیم سیف اللہ، پیر صدرالدین شاہ راشدی، اعجازالحق، مخدوم احمد محمود، شیخ رشید احمد، ہمایوں اختر، جہانگیر ترین، خورشید محمود قصوری، کشمالہ طارق، مہتاب اکبر راشدی اور سینیٹر غفار قریشی شامل ہیں۔ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر امتیاز احمد شیخ ہوں گے۔ کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر مسلم لیگی دھڑوں سے رابطے کرے اور اس اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ کمیٹی کو قانونی معاملات نمٹانے اور تنظیم سازی کیلئے سفارشات مرتب کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے جن کی حتمی منظوری پیرپگارا دیں گے۔ اس موقع پر خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگی دھڑے متحد ہوئے ہیں اور کل یہ جماعت بن جائیں گے۔
Read more »