رینٹل پاور پلانٹ اور لو شیڈنگ!!!

بجلی پیدا کرنے والا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا تاہم کراچی کو اس سے براہ راست کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا اور نہ ہی شہر میں جاری طویل عرصے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو سکے گی ،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اس جہاز پر نصب پلانٹ سے جتنے بجلی براہ راست حاصل کرے گی پیپکو کراچی کو دی جانے والی 650 میگاواٹ بجلی میں اتنی ہی کمی کردے گا۔اگر ایسا ہوا تو کراچی کے عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے تو نہیں نکل پائیں گے البتہ مہنگی بجلی کابوجھ بھی برداشت کرنا پڑے گا جوپہلے سے پریشان حال شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کرے گا۔

رینٹل پاور پلانٹ سے ملنے والی بجلی مہنگی اور تقریباً 11 روپے فی یونٹ پڑے گی جبکہ واپڈا سے ملنے والی بجلی ہائیڈل ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ سستی ہے، اگر واپڈا سے کے ای ایس سی کو براہ راست ملنے والا کوٹہ کم ہو کر رینٹل پاور پلانٹ سے بجلی حاصل کی گئی تو اس کا براہ راست کے ای ایس سی صارف پر بوجھ پڑے گا۔ واپڈا سے فی یونٹ تقریباً 6 روپے ملتا ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس جہاز سے پیدا ہونے والی تمام 232 میگاواٹ کے ای ایس سی کو دئیے جاتے ہیں اور 650 میگاواٹ پہلے ملنے والی بجلی میں کمی نہیں کی جاتی تو اس سے کراچی میں فوری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک میں پہلے ہی بعض پیداواری یونٹ فرنس آئل نہ ہونے یا تیل مہنگا ہونے کے باعث اپنی پوری استعداد میں نہیں چل رہے ہیں۔

آپ کے خیال میں رینٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے گا؟

عوام رینٹل پاور پلانٹ کی مہنگی بجلی برداشت کرسکیں گے ؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz