توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا

توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیاہے۔ حکومتی وکیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتابل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے روبرو ایڈوکیٹ عزیزالامیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ڈرافٹ جمع کروا دیا ہے۔ قانون میں آئین اور فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے مطابق تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ انیس سو اکانوے میں فیڈرل شریعت کورٹ کے فل بنچ نے توہین رسالت کی سزا سزائے موت برقرار رکھی تھی لہذاٰ عدالت حکومت کو اس اقدام سے روکے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو حکومتی وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتابل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تیئس دسمبر کو وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون اور شیری رحمن سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جبکہ عدالت نے آسیہ کیس میں حکومتی وکیل کی جانب سے جواب دائر کرنے کے لیے مزید مہلت مانگنے پر سماعت تیئس دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz